ایران کے صدر اٹلی اور فرانس کے دورے پر


\"iraniایران کے صدر حسن روحانی اٹلی اور فرانس کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلہ میں آج روم پہنچ رہے ہیں۔ روم اور پیرس میں ایرانی صدر اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
ایرانی صدر یہ دورہ جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے عائد بین الاقوامی پابندیوں کے ہٹنے کے ایک ہفتے بعد کر رہے ہیں۔ صدر حسن روحانی اطالوی کمپنیوں سے تقریباً 18 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کریں گےاور اپنے ہم منصب سرجیو میٹریلا اور وزیر اعظم میٹیو رینزی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
ایران کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ صفحہ پلٹنے اور مختلف شعبوں میں ہمارے ملک کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھولنے کا وقت ہے۔ایرانی صدر دوسرے مرحلے میں پیرس میں ایئربس کے ساتھ 114 طیارے کی خرید کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔
اس کے علاوہ تہران امریکی کمپنی بوئنگ سے بھی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ عام ایرانیوں کے لیے نئے طیارے جوہری معاہدے کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت کی فوری علامت کے طور پر سامنے آئیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments