کترینہ کا پورا ہندوستان دیوانہ ہے: سلمان خان


بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا اپنی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کے حوالے سے کہنا ہے کہ کترینہ ایک مضبوط خاتون ہیں اور پورے ہندوستان کے ساتھ ساتھ وہ بھی ان کے دیوانے ہیں۔کترینہ کیف اور سلمان خان ماضی میں اپنے رشتے کے باعث میڈیا کی خبروں کی زینت بنے رہے تاہم اپنے بریک اپ کے بعد وہ پہلی مرتبہ ہندوستان کے مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس 9‘ کے گرینڈ فنالے میں ایک ساتھ نظر آئے۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق شو کے دوران ایک موقع پر کترینہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ بگ باس میں شامل امیدواروں کی جگہ ہوتیں تو اِس وقت کافی گھبراہٹ کا شکار ہوتیں، تاہم سلمان نے کترینہ کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا ’جتنا میں جانتا ہوں کترینہ ایک مضبوط خاتون ہیں، وہ صرف 16 سال کی تھیں جب اس شہر میں آئیں، انہوں نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی جس کے بعد آج وہ اس مقام پر ہیں۔ پورا ہندوستان ان کا دیوانہ ہے، جس میں میں بھی شامل ہوں‘۔ کترینہ کیف اپنی تعریف سننے کے بعد صرف مسکراتی رہیں، تاہم انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments