برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکار جواد احمد کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں کی بدتمیزی


فیصل آباد میں معروف گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں نے سخت بد تمیزی کی۔ جواد احمد کو پروگرام میں تقریر کرنے سے روک دیا۔

جواد احمد سوشل میڈیا سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے حکومتی پارٹی پر تنقید کی تو پی ٹی آئی کے کارکنان نے انہیں خطاب کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے اسٹیج پر آکر انہیں خطاب کرنے سے روک دیا اور عمران خان کے حق میں نعرے لگوانا شروع کردیے۔

اس اقدام سے تقریب بدنظمی کا شکار ہوکر اختتام پذیر ہوگئی۔ جواد احمد تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ منتظمین نے انہین روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).