ایف اے ٹی ایف کالعدم تنظیموں کےخلاف ایکشن سے غیرمطمئن
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان میں 8 بڑی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے سیکورٹی اداروں میں تعاون کی کمی کی نشان دہی کی ہے۔
ایشیا پیسیفک گروپ نے ابتدائی رپورٹ میں خامیوں کی نشان دہی کر دی۔ جیو نیوز کے مطابق ایف اے ٹی ایف کو کارروائی کے طریقہ کار پر بھی تحفظات ہیں جبکہ گروپ کو چندہ جمع کرنے والوں کےخلاف ایکشن کے دُہرے حکومتی موقف پر بھی تحفظات ہیں۔
Facebook Comments HS

