آرمی چیف کے توسیع نہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں: آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان قابل تعریف ہے۔ پاک فوج اہم ترین ادارہ ہے اور مدت ملازمت میں توسیع کی روایت کو جڑ نہیں پکڑنا چاہیے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے دلچسپی نہیں رکھتے۔آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایک عظیم ادارہ ہے اور میں آئندہ بھی قومی مفاد کو مقدم رکھوں گا ، میرے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ میں نے دنیا کی ایک سب سے بہادر فوج کی قیادت کی۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).