بھارت کی مسلمان اداکارہ سارا خان شادی سے پہلے ماں بننا چاہتی ہیں


بھارتی اداکارہ سارہ خان کو شادی سے پہلے ماں بننے کی خواہش کا اظہار کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ ٹی وی اداکارہ سارہ خان کے ان دنوں اداکار انکت گیرا کے ساتھ افیئر کی خبریں سامنے آرہی ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اداکارہ سے جب اس حوالے سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال شادی کے موڈ میں نہیں ہیں البتہ وہ ماں بننے کے احساس کو محسوس کرنا چاہتی ہیں۔ جوانی میں آپ باآسانی سے کسی کے پیار میں پڑ جاتے ہیں لیکن وہ اس معاملے میں کافی میچور ہوچکی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ انکت گیرا کے ساتھ کئی پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں جس کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، ’ شادی کے بارے میں تو پتا نہیں لیکن میں شادی سے پہلے ماں بننے کا تجربہ حاصل کرنا چاہتی ہوں‘۔

اداکارہ سارہ خان کو اپنے اس بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ اس سے قبل بھی وہ اپنے بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئی تھیں۔ گزشتہ دنوں بھی انہیں اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے راکھی ساونت کے ساتھ مل کر برقعے کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).