مقتدر حلقوں نے وزیر اعظم کی ’دھمکی‘ مسترد کر دی: عارف حمید بھٹی


صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان کی دھمکی مسترد کر دی ہے۔

قبل ازیں سینئر صحافی نجم سیٹھی نے خبر دی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقتدر حلقوں کو عدالتوں میں جاری کیسز کے حوالے سے دھمکی دی تھی۔ عارف حمید بھٹی نے اسی دعویٰ کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں نے وزیر اعظم کی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے۔

عارف حمید بھٹی نے اپنے ٹویٹ میں نام لیے بغیر سارا معاملہ بیان کر دیا ہے۔ انہوں نےلکھا ’’ دھمکی کام نہ آئی، اہم شخصیت کی طرف سے (ناراضگی) دھمکی پر دباؤ میں آنے کی بجائے اہم فیصلہ کر لیا گیا، صرف آئین اور قانون کے مطابق فرائض ادا کیے جائیں گے‘‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).