سونم کپور کا ہم جنس پرستی پر مبنی کردار منظرعام پر آ گیا


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کی ہم جنس پرستی کے موضوع پر بنی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ ریلیز کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلی چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا بالآخر ریلیز کر دی گئی، ہم جنس پرستی کے موضوع پر بنی اس فلم میں سونم کپور ہم جنس پرست لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔

فلم میں سونم کے والد کا کردار اُن کے حقیقی والد انیل کپور ہی ادا کر رہے ہیں اور فلم میں راجکمار راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی اہم کردار میں نظرآئیں گی۔

معروف فلمی تجزیہ کار ترن ادرش نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کو اچھی ریٹنگ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ غیرروایتی موضوعات کو مرکزی اداکاروں کی جانب سے اہمیت دی جارہی ہے۔ یقیناً اس سے زندگی اور محبت کے متعلق بحث شروع ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).