جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے: شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے، جہانگیرترین سے درخواست کر سکتا ہوں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔
گورنر ہاﺅس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیرترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تومخالفین کو اعتراض کرنے کا موقع ملتا ہے، جہانگیرترین سے درخواست کر سکتا ہوں، فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین تجاویز دیں لیکن بیک ڈور پر رہ کر، جب آپ سامنے آتے ہیں تو سوال اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصول کی بات کر رہا ہوں، کسی کی ذات پر نہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میری رائے میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں ہونا چاہیے، مسئلہ نام کا نہیں، کام کا ہے، نام تبدیل کرنا نان ایشو کو ایشو بنانے والی بات ہے۔
Facebook Comments HS


