فو اد چوہدری اور ایم ڈی سرکاری ٹی وی کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین اور ایم ڈی سرکاری ٹی وی ارشد خان آمنے سامنے آگئے۔ پیر کو ہونے والے اجلاس کے دور ان سرکاری ٹی وی میں پینشنز اور دیگر عدم ادائیگیوں سے متعلق معاملہ پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران فواد چوہدری اور ارشد خان کے درمیان تکرار ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ارشد خان وزیراعظم ہائوس میں تعلقات کی بنیاد پر ایم ڈی کے منصب سے چمٹے ہوئے ہیں، ایم ڈی سرکاری ٹی وی اپنے اختیارات کو غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔ موجودہ ایم ڈی کی تقرری توہین عدالت ہے۔

ایم ڈی سرکاری ٹی وی ارشد خان نے جواب دیا کہ میں ایم ڈی ہوں۔ جب ہٹائیں گے تو دیکھیں گے۔ میں وزیر اطلاعات کی بڑی عزت کرتا ہوں مگر انہوں نے جو کہا وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ غلط کہا جا رہا ہےمیں از خودسرکاری ٹی وی کا ایم ڈی بنا ہوں۔ میں کرپشن اور اقربا پروری کرتا ہوں اور نہ کرنے دوں گا۔ فواد چوہدری اور ایم ڈی کے درمیان بحث کے دور ان ارشد خان نے کہاکہ میں آپ کے کہنے پر کبھی نہیں جا سکتا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپ نے اپنے دو قریبی دوستوں کو 30 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لگوائی۔

فواد چوہدری نے کہاکہ ان کے بڑے تعلقات ہیں۔ ہر وقت وزیراعظم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمٹے رہیں پھر ادارے کے ساتھ، ہم کیا کر سکتے ہیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).