شکر کریں پٹرول کی قیمت 12 روپے نہیں بڑھائی: وزیر پٹرولیم غلام سرور خان
وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ شکر کریں تیل کی قیمت 12روپے نہیں بڑھائی،عوام زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتے اس لئے صرف 6 روپے بڑھائے۔ بھارت اور بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے۔ سمندر میں 4 ہزار میٹر تک ڈرلنگ ہو چکی، جلد خوشخبری ملنےوالی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹیکسلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے، اس کا تعین اوگرا کرتا ہے۔ بھارت اور بنگلا دیش کی نسبت پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کم ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ تجویز کیا گیا لیکن ہم نے صرف 6 روپے بڑھائے کیونکہ ہم جانتے ہیں عوام اتنا بوجھ نہیں برداشت کر سکتے۔
Facebook Comments HS

