عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والا شخص گرفتار


پولیس نے گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی کی موت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق گلوکار نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی جعلی خبر پھیلانے والے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تو چوبیس گھنٹے کے اندر ہی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ میرے انتقال کی جھوٹی خبر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے شعیب قیصرانی نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

فوک گلوکار کا کہنا تھا کہ میں نے شعیب قیصرانی کو معاف کردیا البتہ اس کو تھوڑی بہت سزا ضرور ملنی چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں کبھی ایسی حرکت نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ملزم نے عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی موت کے حوالے سے بے بنیاد خبر پھیلائی، یہ افواہ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ گلوکار کے صاحبزادے کو خود میدان میں آنا پڑا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).