لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا


لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے ان کے خلاف کارروائی ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کا نام پاناما لیکس میں بھی سامنے آیا تھا کہ ان کی آف شور کمپنیاں ہیں اور اسی حوالے سے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی چل رہی تھی اور آج گواہیاں مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ جسٹس فرخ عرفان کا بیان بھی ریکارڈ ہونا تھا تاہم انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے جبکہ استعفے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے استعفے کے بعد ان کے خلاف جاری کارروائی بھی ختم کر دی ہے ۔

Facebook Comments HS