کراچی کی ماڈل گرل لاہور میں مبینہ طور پر قتل
کراچی کی 22 سالہ ماڈل لاہور میں مبینہ طور پر قتل ہو گئی۔ مقتولہ اقرا ماڈلنگ کے لئے گھر والوں سے ناراض ہو کر کراچی سے لاہور آئی تھی۔
پولیس کے مطابق گلشن راوی کے رہائشی 3 افراد عثمان، حسن بٹ اور عمر رضا بٹ نے 22 سالہ اقرا سعید کو دو دن پہلے بے ہوشی کی حالت میں شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال داخل کرایا اور فرار ہو گئے۔
دوران علاج اسپتال میں اقرا کی موت واقع ہو گئی، جب کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اقراء کو نشہ آور چیز کھلائی گئی جس سے اس کی ہلاکت ہوئی ہے۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ماڈل اقرا سعید کا تعلق کراچی سے بتایا گیا ہے۔
Facebook Comments HS


