مسلم لیگ (ن) کی مشکلات کم ہو رہی ہیں: سہیل وڑائچ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دکھ ختم نہیں ہوئے لیکن ان میں کمی ضرور آ رہی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ ن لیگ کے دکھ ختم نہیں ہوئے لیکن ان میں کمی ضرور آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی جیسے مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے جاتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس قسم کے مقدمات میں سقم نظر آتے ہیں جس کے بعد ججز کے پاس کوئی راستہ نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا اور رات گئے فیصلہ سنانا روٹین سے ہٹ کر لگا تھا اور یہ اس وقت زیادتی محسوس ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی مصیبتیں کم نہیں ہوئیں لیکن ان میں کمی ضرورآ رہی ہے ۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •