سیالکوٹ: سگی بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سیالکوٹ پولیس نے پسرور کے علاقے میں مبینہ طور پر سگی بیٹی کا متعدد بار ریپ کرنے والے باپ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے کالاس والا گاؤں سے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی اپنی خالہ کو بتائی جو اسے تھانے لے کر آئیں۔ 15  سالہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک سال قبل اپنی والدہ کے انتقال کے بعد سے اپنے بھائیوں اور بہنوں سمیت اپنے والد کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے والد نے ایک ماہ قبل جب وہ گھر پر تھیں تو پہلی مرتبہ ریپ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مجھے متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا‘۔

پسرور کے صدر تھانے کے پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچی کو طبی جانچ پڑتال کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
––>