سول وعسکری قیادت میں ہم آہنگی سے سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی: چوہدری نثار
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے کہ کچھ سیاسی لیڈر قومی مفاد کو نظر انداز کرکے اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں جب کہ کچھ عناصر دوستی کا لبادہ اوڑھ کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے آنکھیں بند کیے رکھیں تاہم موجودہ حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنائی اور پہلی بار سلامتی پالیسی بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ داخلی سلامتی علاقائی اور جغرافیائی حالات سے متاثرہوتی ہے جس کے لیے داخلی سلامتی کے لئے مسلسل کوششیں اور نگرانی ضروری ہے تاہم سول وعسکری قیادت میں ہم آہنگی سے سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر دوستی کا لبادہ اوڑھ کر صورتحال کا فائدہ اٹھا رہے ہیں جب کہ دوستی کا لبادہ اوڑھنے والے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، جو منفی تاثر پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر اور سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو نظر انداز کرکے سیاست کررہی ہیں جب کہ کچھ سیاسی لیڈر اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں۔
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).