’کاسٹنگ ڈائریکٹر نے کہا۔ کام چاہئے تو مجھے خوش رکھو‘: اداکارہ ریچا بھدرا


معروف ٹیلی ویژن سیریز کھچڑی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنے والی اداکارہ ریچا بھدرا نے ٹائمس آف انڈیا کو دئیے انٹرویو میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں وہ بھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کر چکی ہیں۔ یہ واقعہ ان کی شادی کے بعد کا ہے۔ جب ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ان سے کہا کہ’’ کام چاہئے تو مجھے خوش رکھو‘۔

ریچا نے بتایا کہ میں نے کبھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا تھا۔ لیکن شادی کے بعد جب میں کچھ جگہوں پر آڈیشن کے لئے گئی تو لوگوں نے مجھے کمپرومائز کرنے کو کہا۔ ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے تو یہ تک کہہ دیا تھا کہ کام چاہئے تو مجھے خوش رکھو۔ وہ مجھ سے ہوٹل میں ملنا چاہتا تھا۔ میں نے اس سے کافی شاپ میں ملنے کو کہا۔ اس کے ساتھ ہی انڈسٹری میں کام کرنے کی میری ساری امیدیں ختم ہو گئیں۔ میں اپنی وہ شبیہ برباد کرنا نہیں چاہتی تھی جو میں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ بنائی تھی۔

ریچا بھدرا چھوٹے پردے کے مقبول شو ’کھچڑی‘ میں ہنسا اور پرفل کی بیٹی چکی کے رول میں نظر آتی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ ’ با بہو اور بیبی‘ اور ’ مسز تیندولکر‘ میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ ریچا نے کئی سالوں بعد انڈسٹری میں لوٹنے کی کوشش کی لیکن وہ بولڈ رولز کے ساتھ مطمئن نہیں تھیں۔

ریچا نے کہا’’ میں اپنے کنبہ کے خلاف جانا نہیں چاہتی تھی ساتھ ہی صرف سرخیوں کے لئے ایسے رول نہیں لے سکتی‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).