اسد عمر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے نہیں، تحریک انصاف کی اندرونی سیاست کے باعث مستعفی ہوئے: حامد میر


اطلاعات کے مطابق مستعفی وزیر خزانہ اسد عمر کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے

اسدعمر کی کابینہ سے علیحدگی کے بعد جب وزیراعظم کے بیک اپ پلان اور متبادل کے بارے میں نجی ٹی وی چینل نے حامد میر سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں ایک ڈیڑھ ماہ سے ا ن تبدیلیوں کا پتہ تھا، اسد عمر پر کابینہ کے مختلف ساتھی وزرا تنقید کرتے تھے، وزیراعظم کی موجودگی میں بھی کافی بحث ہو چکی اور ہم اپنے پروگرامز اور کالموں کے ذریعے یہ بتا بھی چکے ہیں کہ اسد عمر زیرعتاب ہیں،

کل شام تک ہمیں یہ نہیں پتہ تھا کہ اسد عمر علیحدگی کیلئے رضامند ہیں یا نہیں۔

ایک اورسوال کے جواب میں حامد میر نے بتایا کہ اسدعمر کی تبدیلی کی بہت سی وجوہات ہیں اور معاشی پالیسیوں کی بجائے پارٹی کی اندرونی سیاست زیادہ وجہ ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر گروپ بندی موجود ہے۔ ایک گروپ شاہ محمود قریشی اور دوسرا جہانگیرترین کا حمایت یافتہ ہے اور اس وقت دونوں گروپوں کی آپسی لڑائی عروج پر ہے۔ اسد عمر کا تعلق بھی جہانگیر ترین مخالف گروپ سے ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).