شادی کی افواہوں کے درمیان ملائیکہ اروڑہ کی عجیب و غریب پتلون کے چرچے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اپنے جم لک کے لئے کر کافی مشہور ہیں۔ ان کے جم اسٹائل کے بارے میں اکثر اخبارات میں سرخیوں جمائی جاتی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ انہوں نے کچھ ایسا عجیب روپ دکھا یا ہے کہ ہر کوئی انہیں دیکھ کر حیران رہ گیا ہے۔

ملائیکہ اروڑہ نے گزشتہ دنوں ایک عجیب و غریب پرنٹ کی پینٹ پہنی تھی ۔ بلیو اور بیج رنگ کے بیچ سفید دھبوں کی وجہ سے کہیں کہیں یہ پرنٹ دیکھنے میں کافی زیادہ معنی خیز لگ رہا تھا۔

ویسے ملائیکہ کے جم لک کے دیوانے صرف ان کے فین ہی نہیں بلکہ کرینہ کپور بھی ان کی مداح ہیں۔ کرینہ کپور نے کافی ود کرن شو میں مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ “جم جاتے ہوئے میری تصویر مت کھینچنا، میرے پاس زیادہ پائجامہ نہیں ہے۔ اس معاملہ میں ملائیکہ آگے ہیں”۔

ان دنوں ملائیکہ اروڑہ کی شادی کی خبریں گرم ہیں۔ کہا جارہا تھا کہ وہ 18 اپریل کو ارجن کپور سے شادی کرنے والی ہیں۔ تاہم ان افواہوں میں تو شاید جان نہ ہو لیکن ملائیکہ اروڑہ نے عجیب و غریب پینٹ پہن کر کرینہ کپور کی بات کو سچ کر دکھایا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
––>