وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جانے والے ہیں: حامد میر


تجزیہ کار نے حامد میر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر چلے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جانے والے ہیں۔

حامد میر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عوام کو یہ خبر دے رہا ہوں کہ وزیر خزانہ اسد عمر چلے گئے ہیں اور اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جانے والے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں زیر گردش ہیں کہ چودھری نثار عنقریب پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھانے والے ہیں۔ اس حوالے سے چودھری نثار کو وزارت اعلیٰ پنجاب کے لئے فیورٹ قراردیا جا رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).