وزارت کوئی بھی ہو، عمران خان کا کھل کر دفاع کروں گا: فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ وزارت اطلاعات جانے کے باوجود عمران خان کا کھل کر دفاع کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جمعرات کو کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کے حوالے سے ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں ، بعض لوگ اسے پارٹی کا اندرونی نہیں بلکہ کسی قسم کا بیرونی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔

لاہور سے سینئر صحافی اور لاہور پریس کلب کے سابق سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے بھی ایک ٹویٹ میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں کی کابینہ سے علیحدگی کے فیصلے کو عمران خان کو کمزور کرنے کی علامت قرار دیتے ہوئے لکھا: ’عمران خان کے وفادار اور کھل کر دفاع کرنےوالے فیاض الحسن چوہان، فواد چوہدری اور اسد عمر ہٹا دیے گئے یہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کے ساتھ عمران کو کمزور کرنے کی علامت بھی ہے۔ معاملہ اندرونی کم ’بیرونی‘ زیادہ لگتا ہے۔

عبدالمجید ساجد کے اس ٹویٹ میں اٹھائے گئے سوالات کے ردعمل میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لکھا۔ ’اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے۔ خاندان 100 سال سے سیاست میں ہے۔ بڑے بڑے عہدے آئے اور گئے۔ ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے، اب بھی وزیر اعظم سے کہا تھا کہ ایم این اے کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).