کابینہ سے نکالے جانے پر عامر کیانی پھٹ پڑے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی کابینہ سے نکالے جانے پر تحریک انصاف کے سابق وزیر صحت عامر کیانی پھٹ پڑے۔ میڈیا سے گفتگو میں عامر کیانی نے کہا کہ ڈالر ان پر بھی قیامت بن کر گرا، دکھ ہوا کہ ان پر نا اہلی کا الزام لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں کچھ مسلم لیگ ن کی کابینہ نے بڑھائیں، کچھ ڈالر کی وجہ سے بڑھ گئیں۔ وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ادویات کی کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں کی اور چھاپے مارے اور متعدد کمپنیوں کو بند بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 345 ادویات کی قیمتوں میں 2 اعشاریہ 4  فیصد اضافے کا فیصلہ ن لیگ کے دور میں ہوا۔

عامر کیانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تسلیم مگر دوائوں کی قیمتیں بڑھنے میں ان کا کوئی قصور نہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •