اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر ریاض میانی کو ٹانک سے محافظوں سمیت اغوا کر لیا گیا
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر ریاض میانی کو 3 اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر ریاض میانی اپنی والدہ کے انتقال پر اسلام آباد سے ٹانک جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں راستے سے 3 محافظ اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق اغواکار فوجی یونیفارم میں ملبوس تھے۔
اغوا کا واقعہ کوٹ مرتضیٰ کے قریب پیش آیا۔ اغواہونے والے اہلکاروں میں ممتاز، مدثر اور صدام شامل ہیں۔
Facebook Comments HS


