پی ٹی آئی کو اپنی مقبولیت معلوم کرنا ہے تو الیکشن کرا لے:  چوہدری نثار علی


سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پی ٹی آئی کی حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی مقبولیت کا اندازہ لگانا ہے تو الیکشن کرا کر دیکھ لے۔ اُن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت تو بلدیاتی الیکشن کرانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتی۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ جن لوگوں نے نیا شوشہ چھوڑا، جو مجھے وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں وہی اس کا جواب دیں، میں بکنے والی سیاست کا پجاری نہیں ہوں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی ہے، میں کہتا ہوں ذرا اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں مہنگائی دیکھنا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو گزشتہ حکومتوں کو قرض لینے کا کہتے تھے وہ خود ان سے زیادہ قرض لے چکے ہیں۔ آج حکومت روز کا سات ارب قرض لے رہی ہے۔ حالات بہت خراب ہیں اور ہم دست و گریبان ہیں، ہم خود باہر بیٹھے دشمن کو اندر سے حمایت دے رہے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی چل کرمیرے پاس آئے لیکن میں نے حلف نہیں لیا اور نہ لوں گا۔ میرے ساتھ قومی اسمبلی میں ہاتھ ہوا ہے۔

چوہدری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نےاب تک حلف نہیں اٹھایا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).