10  میں سے 7 بھارتی خواتین اپنے شوہر سے بے وفائی کرتی ہیں: تازہ تحقیق


دنیا میں شادی شدہ مرد و خواتین کے اپنے شریک حیات سے بے وفائی کرنے کے واقعات عام ہیں مگر ایسے لوگوں کی درست شرح معلوم کرنا آسان نہیں۔ بھارت کے حوالے سے ایک سروے میں خواتین کے اپنے شوہروں سے بے وفائی کرنے کی حیران کن شرح سامنے آئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ سروے شادی شدہ لوگوں کو غیر مرد و خواتین کے ساتھ تعلق قائم کرنے میں مدد دینے کے لیے بنائی گئی ایپلی کیشن ’گلیڈن ‘ (Gleeden)نے کیا ہے جو بھارت میں بہت مقبول ہے۔

اس ایپ کے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں ہر 10 شادی شدہ خواتین میں سے 7 اپنے شوہر کے ساتھ بے وفائی کرتی ہیں۔ سروے میں 77 فیصد خواتین نے اعتراف کیا کہ وہ محض اس لیے اپنے شوہروں سے بے وفائی کرتی ہیں کیونکہ وہ یکسانیت سے اکتا چکی ہوتی ہیں۔ 58 فیصد نے اس کے ساتھ یہ حیران کن وجہ بیان کی کہ ان کے شوہر گھر کے کام کاج میں ان کا ہاتھ نہیں بٹاتے جس کی وجہ سے تنگ آ کر وہ ان کے ساتھ بے وفائی کرتی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ایپلی کیشن کے بھارت میں 5لاکھ سے زائد سبسکرائبر ہیں اور یہ سروے نتائج ان پانچ لاکھ بھارتی مردوخواتین پر مشتمل ہیں۔ سروے کے نتائج میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت کے بڑے شہروں ممبئی، نئی دہلی اور کلکتہ وغیرہ میں بیویوں کے اپنے شوہروں سے بے وفائی کرنے کی شرح چھوٹے شہروں کی نسبت زیادہ ہے۔ ایپلی کیشن نے اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ ان کی ایپلی کیشن پر جتنے بھارتی موجود ہیں ان میں 30 فیصد خواتین ہیں اور ان میں سے اکثریت 34 سے 49 سال تک کی عمر کی خواتین کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).