ایک لڑکی چاہیے جو میری گرل فرینڈ بن کر رہے:  انٹرنیٹ پر پاکستانی مردوں کی خواہشات


مغربی معاشروں میں ’گرل فرینڈز درکار‘ اور ’جسمانی تعلق کے لیے خاتون درکار‘ جیسے اشتہارات دینا معمول ہے تاہم اب کچھ پاکستانی مردبھی انٹرنیٹ پر ایسے اشتہارات دینے لگے ہیں۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق یہ اشتہارات مختلف ویب سائٹس پر دیئے گئے ہیں۔ ایسے ہی ایک اشتہار میں ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”مجھے ایک ایسی لڑکی چاہیے جو میری گرل فرینڈ بن کر رہے۔ اس کے عوض میں اسے ماہانہ 30 ہزار روپے ادا کروں گا۔“

ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ ”مجھے ایک پڑھی لکھی لڑکی چاہیے جو میری ’شوگر بے بی‘ بن کر رہے۔ میں ہر ملاقات کے عوض اسے اچھی خاصی رقم دوں گا اور اگر ہمارا تعلق اچھا رہا تو اسے ماہانہ ادائیگی کروں گا۔“ تیسرے نے اپنے اشتہار میں لکھا ہے کہ ”ہائے، میں دو دن سے لاہور میں ہوں۔ مجھے ایک لڑکی درکار ہے جو میرے ساتھ وقت گزار سکے، اسے میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا ہو گا اور لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر میں میرے ساتھ رہنا ہو گا۔“

رپورٹ کے مطابق ایسے درجنوں پاکستانی مردوں کے اشتہارات مختلف ویب سائٹس پر موجود ہیں جن میں ایسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).