علی ظفر پیارے اور معصوم انسان ہیں، میشا شفیع ملالہ یوسفزئی بننے کی کوشش کر رہی ہیں: اداکارہ میرا
اداکار ہ میرا بھی کھل کر گلوکار علی ظفر کے حق میں میدان میں آ گئی ہیں۔ انہوں نے علی ظفر کو معصوم قرار دیتے ہوئے میشا شفیع پر کڑی تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار میرا نے میشا شفیع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملالہ یوسفزئی بننے کی کوشش کر رہی ہیں اور عالمی شہرت سمیٹنے کے چکر میں ہیں جبکہ علی ظفر پیارے اور معصوم انسان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ علی ظفر کو سپورٹ کرتی رہیں گی۔
ان کا کہناتھا کہ علی ظفر ایک اچھے گھرانے کے جشم و چراغ ہیں ، میں نے آج تک ان میں ایسی کوئی بات نہیں دیکھی جس پر اعتراض کیا جا سکے۔ میری تمام تر ہمدردیاں اور سپورٹ علی ظفر کے ساتھ ہے جبکہ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک دن ضرور سچے ثابت ہوں گے ۔
Facebook Comments HS

