بھارتی اداکارہ ایمی جیکسن شادی سے پہلے ماں بننے والی ہیں
بالی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن ماں بننے والی ہیں۔ حال ہی میں پہلی مرتبہ حاملہ ہونے والی ایمی جیکسن ایک تقریب میں پہنچیں۔ یہاں ریڈ ڈریس میں وہ بیحد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ ایمی کی خدوخال میں حمل کے آثار بالکل واضح تھے۔
ایمی بارسلونا کے ون اوشین کلب میں پہنچی تھیں۔ جہاں کی تصویرں اس وقت اخبارات کی سرخیوں میں ہیں۔ ایمی جیکسن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں اور اکثر ہی تصویرں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
ایمی کو اپنی ان تصویروں پر مداحون سے کافی داد و تحسین مل رہی ہے۔ ہر کوئی ان کے چہرے کی تازگی کی تعریف کر رہا ہے۔ ایمی جیکسن نے مارچ میں اپنے حمل کی خبر سب کے ساتھ شیئر کی تھی۔
برطانوی ماڈل اور اداکارہ ایمی جیکسن بزنس مین جارج پانائٹو کی منگیتر ہیں۔ ابھی دونوں نے شادی نہیں کی ہے۔
ایمی جیکسن حال میں رجنی کانت اور اکشے کمار کے ساتھ 2.0 میں نظر آئی تھیں۔ ایمی نے شروعات تامل فلم سے کی تھی اور انہوں نے ہندی سے زیادہ تامل اور تیلگو زبان میں کام کیا ہے۔



