شاہد آفریدی کی کتاب کے مصنف وجاہت سعید خان کی وضاحت


شاہد آفریدی کی کتاب کے مصنف وجاہت سعید خان نے وضاحت کہ ہے کہ اس کتاب کے بارے میں یہ تاثر غلچط ہے کہ اس میں صرف نامور کھلاڑیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی کتاب کے اصل مصنف اور معروف ٹیلی ویژن پروگرام محاز کے اینکر پرسن وجاہت سعید خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں حقائق بیان کیے ہیں۔ وجاہت سعید نے کہاکہ کتاب کے بارے میں یہ تاثر دینا غلط ہوگا کہ انہوں نے کھلاڑیوں پر صرف تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ آفریدی کی کتاب میں سلمان بٹ اسپاٹ فکسنگ کیس کا ذکر ہوا تو وہیں ان کی تعریف بھی کی گئی۔

وجاہت سعید نے کہا کہ آفریدی نے اپنی کتاب میں جاوید میانداد پر تنقید کے ساتھ ہی انھیں اپنا ہیرو بھی قرار دیا۔

Facebook Comments HS