تھائی لینڈ کے بادشاہ وجیرالونگ کورن کی رسمِ تاج پوشی


تھائی لینڈ

EPA
</figure>&#1578;&#1575;&#1580; &#1662;&#1608;&#1588;&#1740; &#1705;&#1746; &#1604;&#1740;&#1746; &#1580;&#1575;&#1585;&#1740; &#1585;&#1729;&#1606;&#1746; &#1608;&#1575;&#1604;&#1740; &#1578;&#1740;&#1606; &#1585;&#1608;&#1586;&#1729; &#1578;&#1602;&#1585;&#1740;&#1576;&#1575;&#1578; &#1705;&#1746; &#1583;&#1608;&#1585;&#1575;&#1606; &#1578;&#1726;&#1575;&#1574;&#1740; &#1604;&#1740;&#1606;&#1672; &#1705;&#1746; &#1576;&#1575;&#1583;&#1588;&#1575;&#1729; &#1605;&#1729;&#1575; &#1608;&#1580;&#1740;&#1585;&#1575;&#1604;&#1608;&#1606;&#1711; &#1705;&#1608;&#1585;&#1606; &#1705;&#1740; &#1578;&#1575;&#1580; &#1662;&#1608;&#1588;&#1740; &#1705;&#1585; &#1583;&#1740; &#1711;&#1574;&#1740; &#1729;&#1746;&#1748; 

بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن کو یہ تخت سنہ 2016 میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے اپنے والد بھومبول ایڈلیڈجج کی وفات کے بعد وراثت میں ملا تھا۔

چند دن قبل محل کی جانب سے ایک غیر متوقع اعلان میں کہا گیا کہ بادشاہ وجیرالونگ کورن نے اپنی طویل عرصے کی ساتھی اور ذاتی سکیورٹی گارڈ سے شادی کر لی ہے اور اب وہ ملکہ سوتھدا کے نام سے جانی جائیں گی۔

اسی بارے میں مذید پڑھیے

بادشاہ نے اپنی سکیورٹی گارڈ سے شادی کر لی

بادشاہ پومی پون کا آخری سفر شروع، ہزاروں سوگوار سڑکوں پر

شہزادی کو وزیر اعظم کا امیدوار بنانے پر پارٹی ’تحلیل‘

تھائی لینڈ میں پرائیویٹ پارٹس کو گورا کرنے کا رجحان

تھائی لینڈ میں آئینی سلطنت ہے لیکن تھائی افراد شاہی خاندان کا بہت احترام کرتے ہیں اور شاہی خاندان کا اچھا اثرورسوخ ہے۔

تھائی لینڈ میں سخت قوانین بھی ہیں جنھیں ’لیسے میجیسٹ‘ کہتے ہیں۔ ان قوانین کے تحت بادشاہت پر تنقید کرنے پر پابندی ہے۔ ان قوانین نے شاہی خاندان کو عوامی نقطہ نظر اور جانچ سے بچائے رکھا ہے۔

سنیچر کی تقریب کے دوران 66 سالہ بادشاہ کو فتح کا عظیم تاج دیا گیا جس کا وزن 7.3 کلو گرام (16 پونڈ) ہے۔ اس تاج کو ان کے سر پر رکھا گیا۔

تھائی لینڈ

Reuters
سینیچر کی تقریب کے دوران 66 سالہ بادشاہ کو فتح کا عظیم تاج دیا گیا جس کا وزن 7.3 کلوگرام (16 پونڈ) ہے

اس کے بعد انھوں نے اپنا پہلا شاہی حکم جاری کیا جس میں اپنے والد کے 69 سالہ دورِ حکمرانی کی طرح راست بازی کے ساتھ حکمرانی کرنے کا وعدہ کیا۔

یہ تاج پوشی ایک ایسے وقت میں کی جاری ہے جب ملک میں سیاسی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے۔ سنہ 2014 کے فوجی قبضے کے بعد پہلی بار 24 مارچ کو عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن ابھی تک نئی حکومت تشکیل نہیں دی گئی۔

بادشاہ کون ہیں؟

تھائی لینڈ

Getty Images
بادشاہ وجیرالونگ کورن اپنا زیادہ تر وقت ملک سے باہر گزارتے ہیں اور اپنے والد کی طرح عوام میں زیادہ مقبول نہیں

بادشاہ وجیرالونگ کورن، سابق تھائی بادشاہ بھومبول ایڈلیڈجج اور ملکہ سریکت کی دوسری اولاد اور پہلے بیٹے ہیں۔

انھوں نے برطانیہ اور آسٹریلیا میں تعلیم اور کینبرا کے رائل ملٹری کالج سے تربیت حاصل کی ہے۔ بعد میں وہ تھائی مسلح افواج میں ایک افسر بننے کے لیے شامل ہوئے اور وہ ایک اہل شہری اور لڑاکا پائلٹ ہیں۔

تھائی لینڈ

Reuters
ملکہ سوتھدا جو اب ان کی چوتھی بیوی ہیں، ان کے ذاتی سیکورٹی یونٹ کی ڈپٹی کمانڈر بھی ہیں

سنہ 1972 میں وہ ولی عہد اور تخت کے سرکاری وارث بنے۔ اب انھیں راما 10 یا چکری سلسے کا دسواں بادشاہ کا خطاب ملا ہے۔

ملکہ سوتھدا جو اب ان کی چوتھی بیوی ہیں، ان کے ذاتی سکیورٹی یونٹ کی ڈپٹی کمانڈر بھی ہیں۔ دسمبر 2016 میں انھیں مکمل جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

تاج پوشی کی تقریبات کیا ہیں؟

تھائی لینڈ

Getty Images
تاج پوشی کی تقریبات کے لیے بادشاہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا

تاج پوشی کی تقریبات کا آغاز 10:09 پر کیا گیا، وہ مبارک لمحہ جب بادشاہ وجیرالونگ کورن نے پاکیزگی اور تیل ملنے کی رسومات کے لیے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ اس رسم کے لیے مقدس پانی ملک بھر میں موجود 100 سے زائد مقامات سے اکھٹا کیا گیا۔

انھیں پانچ شاہی لوازمات پیش کیے جا رہے ہیں جو بادشاہت کی نشانی ہیں اور ان میں فتح کا عظیم تاج بھی شامل ہے۔

زیادہ تر براہمن اور بدھ مت کی تقریبات کا انعقاد سنیچر کے دن کیا گیا جبکہ تاج پوشی اور دیگر تقریبات پیر تک جاری رہیں گی۔

بادشاہ وجیرالونگ کورن سنہ 2016 سے تخت پر ہیں لیکن تھائی روایات کے مطابق انھیں تب تک زمین پر الہیٰ نمائندہ اور بدھ مت کا اہم سرپرست نہیں سمجھا جا سکتا جب تک انھیں پاک نہ کیا جائے۔

تھائی افراد اس موقعے پر کیسے جشن منا رہے ہیں؟

تھائی لینڈ

Getty Images
</figure><p>&#1575;&#1578;&#1608;&#1575;&#1585; &#1705;&#1746; &#1585;&#1608;&#1586; &#1576;&#1575;&#1583;&#1588;&#1575;&#1729; &#1608;&#1580;&#1740;&#1585;&#1575;&#1604;&#1608;&#1606;&#1711; &#1705;&#1608;&#1585;&#1606; &#1583;&#1575;&#1585;&#1575;&#1604;&#1581;&#1705;&#1608;&#1605;&#1578; &#1576;&#1740;&#1606;&#1705;&#1575;&#1705; &#1705;&#1746; &#1662;&#1575;&#1587; &#1575;&#1740;&#1705; &#1580;&#1604;&#1608;&#1587; &#1605;&#1740;&#1722; &#1581;&#1589;&#1729; &#1604;&#1740;&#1722; &#1711;&#1746;&#1748; &#1580;&#1587; &#1705;&#1575; &#1605;&#1602;&#1589;&#1583; &#1604;&#1608;&#1711;&#1608;&#1722; &#1705;&#1608; &#1580;&#1588;&#1606; &#1605;&#1606;&#1575;&#1606;&#1746; &#1705;&#1575; &#1605;&#1608;&#1602;&#1593; &#1601;&#1585;&#1575;&#1729;&#1605; &#1705;&#1585;&#1606;&#1575; &#1729;&#1746;&#1748;

اس تقریب اور پیر کے روز جب وہ بڑے محل کی بالکنی میں نظر آئیں گے تو اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔

بادشاہ وجیرالونگ کورن اپنا زیادہ تر وقت ملک سے باہر گزارتے ہیں اور اپنے والد کی طرح عوام میں زیادہ مقبول نہیں۔

تھائی لینڈ

Getty Images
سرکاری دفاتر کے لیے ان کی تصاویر لگانا لازم قرار دینے کے بعد سے ان کے بڑے بڑے پورٹریٹس بہت سی عمارات پر دیکھے جا سکتے ہیں

جشن والے ہفتوں کے دوران سرکاری دفاتر کے لیے ان کی تصاویر لگانا لازم قرار دینے کے بعد سے ان کے بڑی بڑی تصاویر عمارات پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

سول ملازمین کو بھی بادشاہ کے ساتھ منسلک پیلے رنگ کے لباس پہننے کے لیے کہا گیا تھا۔ عام تھائی افراد بھی بادشاہ کے ساتھ اپنی وفاداری ظاہر کرنے کے لیے پیلا رنگ پہنیں گے۔

تھائی لینڈ

Getty Images
عام تھائی افراد نے بھی بادشاہ کے ساتھ اپنی وفاداری ظاہر کرنے کے لیے پیلا رنگ پہن رکھا ہے

سنیچر، 4 مئی کو ہونے والی اہم تقریبات

  • پاکیزگی اور تیل ملنے کی شاہی رسومات جن کے دوران بادشاہ ہر مقدس پانی ڈالا جاتا ہے
  • بادشاہت کی نشانی والے پانچ شاہی لوازمات پیش کرنے والی رسم ۔ جن میں سے فتح کا عظیم تاج، تلوار اور دیگر چیزیں شامل ہیں
  • ایمرالڈ بدھا کا مندر ۔ بادشاہ خود کو بدھ مت کا شاہی سرپرست ہونے کا اعلان کرتے ہیں
  • شاہی رہائش گاہ کا اختیار سنبھالنا۔ علامتی طور پر وہ گھر تبدیل کرنے کی رسم کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ میں منتقل ہوتے ہیں
تھائی لینڈ

Getty Images
بادشاہت کی نشانی والے پانچ شاہی لوازمات پیش کرنے والی رسم ۔ جن میں سے فتح کا عظیم تاج، تلوار اور دیگر چیزیں شامل ہیں

اتوار، 5 مئی

  • شاہی جلوس ۔ بادشاہ ایک شاہی بھگی میں شہر کے گرد چکر لگاتے ہوئے لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

پیر، 6 مئی

  • بادشاہ بڑے محل کی بالکنی میں عوام کے سامنے ظاہر ہوتے ہیں اور بعد میں بین الاقوامی سفارتکاروں سے ملتے ہیں۔

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp