ایف بی آر کا چیئرمین کون ہو گا؟
ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر احمد مجتبیٰ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈویژن ہیں۔ اب انہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہیں تین سال کے لیے سٹیٹ بینک کا گورنر تعینات کیا گیاہے، اس ضمن میں صدر مملکت عارف علوی نے گورنر سٹیٹ بینک کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین فیڈرل بیورو آف ریونیو (آف بی آر) کی تعیناتی کے لئے ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کا نام فائنل کرلیا گیا۔ اس سے قبل چیئرمین ایف بی آر کےلئے ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن اور جاوید غنی کے نام زیر غور تھے۔ ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈویژن تھے۔ ان کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔۔

