نوکری سے زیادہ ملکی مفاد عزیز تھا: سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ


سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ مجھے نوکری سے زیادہ ملکی مفاد عزیز تھا، اس لئے استعفیٰ دیا۔

جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کا تقرر تو تین سال کے لئے تھا تو پھر آپ نے قبل از وقت استعفیٰ کیوں دیا؟ تو سابق گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہناتھا کہ میری نوکری سے زیادہ ملکی مفاد عزیز تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سٹیٹ بینک درمیان محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہ تھی، اس لئے میں نے عدالت جانے کی بجائے استعفیٰ دینے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ میں پیر کو سٹیٹ بینک جاﺅں گا اور استعفیٰ دے کر واپس آ جاﺅں گا ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).