بھارتی اداکار کرن سنگھ اوبرائے پر آبروریزی اور فحش ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا مقدمہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بھارتی کی فلمی مرکز ممبئی کے اوشی وارہ علاقہ میں ٹی وی اداکار کرن سنگھ اوبرائے پر شادی کا جھانسہ دے کر ایک خاتون جیوتشی کو ریپ کرنے کا مقدمہ درج ہوا ہے ۔ خاتون کا الزام ہے کہ ملزم نے ریپ کا ویڈیو بنا کر بعد میں اس کو بلیک میل کیا اور اس سے پیسے وصول کئے ۔ پولیس نے ملزم اداکار کے خلاف آبروریزی اور ایکسٹارشن کا معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیق شروع کر دی ہے ۔

ایف آئی آر کے مطابق اکتوبر 2016 میں ایک دیٹنگ ایپ کے ذریعہ دونوں کی ملاقات ہوئی تھی ۔ اس کے بعد دونوں دوست بن گئے ۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک دن ملزم نے انہیں اپنے فلیٹ پر ملنے کیلئے بلایا ۔ یہاں ملزم نے اس سے شادی کا وعدہ کیا۔ خاتون کا الزام ہے کہ اسی دوران ملزم نے انہیں مبینہ طور پر ناریل پانی پلایا اور کچھ ہی دیر بعد انہیں چکر آنے لگا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق اس دوران ملزم نے اس کی آبروریزی کی اور موبائل پر اس کا ویڈیو بھی بنایا۔

ایف آئی آر میں متاثرہ نے بتایا کہ اس ویڈیو کے ذریعہ وہ مجھے بلیک میل کرتا رہا اور پیسے اینٹھتا رہا۔ حالانکہ اس کے باوجود میں اس سے شادی کے بارے میں پوچھتی رہی۔ لیکن وہ ہر مرتبہ نظر انداز کرتا رہا اور پیسے کا مطالبہ کرتا رہا۔ کچھ دن پہلے جب میں نے اس پر شادی کیلئے دباو بنایا تو اس نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تمہیں جو کرنا ہے کرلو ۔ اس کے بعد متاثرہ خاتون نے اداکار کے خلاف آبروریزی اور ایکسٹارشن کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •