اب تک کتنی پاکستانی لڑکیوں کو ’’ چینی دلہن‘‘ بنایا جا چکا ہے؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی چینی لڑکوں کی پاکستان میں شادیوں کی تحقیقات کے مطابق اب تک 1500 چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان میں چینی لڑکوں سے بھاری رقم کے عوض غریب گھرانے کی لڑکیوں سے شادیوں میں اضافے کا معاملہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ تحقیقات میں کچھ لڑکیوں نے بتایا ہے کہ ایک شادی کے بعد ان کی 2 یا 3 مختلف چینی لڑکوں کے ساتھ شادیاں کرا دی گئیں اور شکایت کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے روالپنڈی میں بڑی کارروائی کے دوران مزید 14 چینی باشندے گرفتار کر لئے، جو پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین لے جاتے تھے اور وہاں ان سے عصمت فروشی کروائی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے چینی باشندوں کے قبضے سے 3 پاکستانی لڑکیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں شادیوں کا جھانسہ دے کر چین سمگل کیا جانا تھا۔ اس آپریشن مین پہلی مرتبہ چینی باشندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار چینی باشندوں کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے اور ان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے بھی ڈی ایچ اے اور ڈیوائن گارڈن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک چینی اور 3 پاکستانی خواتین کو گرفتار کیا ہے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار خواتین چینی لڑکوں کے ساتھ شادی کرانے میں مالی معاملات سمیت دیگر معاملات طے کرتی تھی، ایف آئی نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک کی گرفتاریوں اور تحقیقات میں کئی انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے مطابق وہ لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر شادی کراتے ہیں۔ بہت سی لڑکیوں کی شادی ہو گئی اور وہ چین بھی چلی گئی ہیں، لیکن ان کے بارے کوئی اطلاعات نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا؟

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •