وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کا مسودہ مسترد کر دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کا مسودہ مسترد کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس استثنا سے متعلق آئی ایم ایف سے مزید رعایت لی جائے جبکہ ٹیکس وصولی ہدف کم کرنے کے لیے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعظم افراط زر کے معاملے پر بھی آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی چاہتے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ مکمل کر چکے تھے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم بات چیف آئندہ دو روز تک جاری رہے گی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •