جنرل ضیاءالحق شہید کو برا کہنے والے۔۔۔


\"anwarجنرل ضیاءالحق شہید کو برا کہنے والے ذرا دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں! جنرل ضیاءالحق مرحوم نے جس طرح اسلام، مسلمانوں اور مذہبی رہنماﺅں کے لیے کام کیا وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ پاکستان کے قانون اور آئین میں موجود شقوں کو اسلامی ریاست کے لیے مضبوط کرڈالا۔ شریعت کورٹ کا قیام، شرعی قوانین کا بنانا، اسلام آباد جیسے علاقے میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا قیام، اسلامی نظریاتی کونسل، حدود آرڈی نینس، دینی مدارس کا جال، مذہبی جماعتوں کے لیے پھلنے پھولنے کے مواقع فراہم کرنا، علماءکے لیے خصوصی نمایندگی، فوج میں امام وخطیب کو صوبیدار کے مساوی کا درجہ دلوانا، مدرسوں کی عالمیہ کی سند کو ایم اے یونیورسٹی کے برابر کا درجہ دلوانا۔ اگر ضیاءالحق یہ نہ کرتے تو آج کوئی مولوی ایوان بالا تک نہ پہنچ پاتا۔ اگر وہ مذہبی جماعتوں اور دینی حلقوں کو چھوٹ نہ دیتے تو آج اسلام کا نفاذ چاہنے والوں کی تعداد 86 فیصد نہ ہوتی۔ آج جو پاکستان کا 80 فیصد آئین اور قوانین عین اسلامی ہیں یہ جنرل ضیاءالحق شہید کی مہربانیوں سے ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں گزشتہ اسمبلی میں سب سے زیادہ تعداد مولویوں کی تھی۔ قومی اسمبلی کی تاریخ میں 64 علمائے کرام کبھی نہ تھے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہ باہم مل کر اسلامی نفاذ کے تقاضے کو آگے بڑھاتے۔ ہر جگہ اس کی راہ ہموار کرتے۔ خدمت خلق سے عوام کے دل جیتتے۔ اپنے عمل اور کردار سے ثابت کردیتے کہ علما بھی حکومت کرسکتے ہیں ، وہ بھی عصر حاضر کے تقاضوں سے بخوبی واقف ہیں

لیکن یہ حضرات ”اقدام“ تو کیا کرتے ”دفاع“ بھی نہ کرسکے۔

آج اسلامی ادارے خستہ حالی کا شکار ہیں۔ ان کی روح ختم ہوچکی ہے۔ ان کا کوئی والی وارث معلوم نہیں ہوتا۔ شریعت کورٹ کا حال کیا ہے؟ اسلامی نظریاتی کونسل کن لوگوں کے رحم وکرم پر ہے؟ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں قائم ”قاضی کورٹس \” کا سلسلہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ شرعی قوانین میں ترمیم ہوچکی ہے۔ 12590 دینی مدارس اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ حدود آرڈی نینس اور نصاب تعلیم کو بدل دیا گیا اور یہ احتجاج تک نہ کرسکے۔ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کو 30 لاکھ علما اور طلبہ کے ہوتے ہوئے فاسفورس بموں سے بھون ڈالا گیا۔ قانون کی رو سے جس تعلیمی نظام کے پاس 75 اسکول ہوں وہ بورڈ قائم کرسکتا ہے۔ علماءکے پاس پندرہ ہزار سے زائد مدارس یا اسلامک اسکول ہیں لیکن تاحال وہ کوئی بورڈ قائم نہیں کرسکے ہیں۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
5 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments