پرینکا چوپڑا نے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی: ہمیشہ سے ماں بننا چاہتی ہوں


پرینکا چوپڑا کی نک جونز سے شادی کے کچھ ماہ بعد سے ہی ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں ۔ ایک موقع پر تو ان کی ماں مدھو چوپڑا نے میڈیا کے سامنے اس کی تردید بھی کی تھی۔ امریکہ میں ایک نیوز پورٹل سے بات کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ماں بننا چاہتی ہوں، لیکن جب بھگوان کی مرضی ہوگی یہ تب ہی ہوگا ۔

ویسے باپ بننے پر ایک مرتبہ نک جونس بھی بات کر چکے ہیں۔ نک نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ حقیقی خواب تو یہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ زیادہ جلدی بڑا ہوگیا ہوں۔ اس چیز کو آپ دو طریقوں سے لے سکتے ہیں یا تو آپ اس کو غیر مناسب بتائیں یا پھر آپ کم عمر میں ملے تجربات کو مثبت طور پر لیں۔ میں نے بہت کم عمر میں کافی کچھ دیکھا اور سیکھا ہے، اس لئے میں اپنے بچوں کے ساتھ یہ سب شیئر کرنا چاہتا ہوں۔

ممبئی میں ایک مرتبہ پرینکا چوپڑا اپنی ماں کےساتھ اسپتال کے باہر نظر آئی تھیں۔ اس تصویر کے بعد حمل کی افواہیں گرم ہو گئی تھیں۔ جب افواہیں زیادہ پھیلنے لگیں تو پرینکا کی والدہ نے بتایا تھا کہ وہ وہاں کسی عزیز سے ملنے کیلئے پہنچی تھیں ۔

حال ہی میں منعقد ہونے میٹ گالا میں دیپیکا کی ایک تصویر میں ہلکا سا پیٹ باہر نظر آیا تو اس کو بے بی بمپ کہا جانے لگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).