پشاور بی آرٹی منصوبہ: کوریڈور میں سے بسیں نہیں گزر سکتیں
پشاور بی آرٹی کا منصوبہ تکنیکی خرابیوں کے باعث مسلسل مشکل سے مشکل تر بنتا جارہا ہے۔ بی آر ٹی کوریڈور اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ اس میں سے میں لمبی بسیں نہیں گزر سکتیں۔
سنہری مسجد صدر کے قریب بی آر ٹی کوریڈور میں اٹھارہ میٹر لمبی بسیں نہیں گزر سکتیں۔ کوریڈور میں لمبی بسوں کا موڑ کاٹنا مشکل تھا۔ لہذا کوریڈور کو مزید چوڑا کرنے کے لیے بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے۔ کوریڈور کو چوڑا کرنے کے لیے نئے ستون تعمیر کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں متعلقہ مقامات پر دوبارہ نئے سریے ڈال دیے گئے ہیں۔
Facebook Comments HS

