قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی: پرویز رشید

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینا سیاست کا حصہ ہے۔ عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں۔ قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینا سیاست کا حصہ ہے۔ انتخابات میں پارٹی نے مریم نواز کو ایک حلقے سے امیدوار نامزد کیا تھا لیکن عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں۔ پرویزرشید نے کہا کہ قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی اور اسمبلی میں کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازسیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •