لپسٹک انڈر مائی برقع میں سیکس سین کی شوٹنگ کے دوران پروڈیوسر کے کس ریمارکس پر اہانا کمرا پریشان ہو گئیں؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

دی ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر اور لپسٹک انڈر مائی برقع کی اداکارہ اہانا کمرا نے حال ہی میں شوٹنگ کا ایک تجربہ شیئر کیا ہے۔ یہ واقعہ لپسٹک انڈر مائی برقع فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔

اہانا نے بتایا کہ ہمیں لپسٹک انڈر مائی برقع کیلئے ایک سیکس سین شوٹ کرنا تھا۔ اس دوران پرکاش جھا سیٹ پر آگئے۔ انہوں نے اس سین کے بارے مین کچھ ایسا تبصرہ کیا جو انہیں سن کر کافی عجیب لگا اور وہ غیر آرام دہ ہو گئیں۔ اس پر وہ فلم کی ڈائریکٹر النکرتا شریواستو کے پاس پہنچیں اور پوچھا کہ آخر پرکاش جھا وہاں کیوں ہیں ؟ انہیں پرکاش جھا کی بات کیوں سننی چاہئے ؟ وہ تو صرف فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

اہانا نے بتایا کہ النکرتا ان کی بات سمجھ گئی اور انہوں نے بڑے ہی ادب سے پرکاش جھا کو سیٹ سے جانے کیلئے کہا۔ پرکاش جھا النکرتا کی بات پر غصہ ہوئے بغیر وہاں سے چلے گئے۔ وہ سمجھ گئے تھے کہ ان کی موجودگی اہانا کیلئے آرام دہ نہیں ہے۔

تاہم اہانا کمرا نے وضاحت کی ہے کہ پرکاش جھا نے فلم کے منظر پر تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے اہانا کمرا کی ذات پر بات نہیں کی تھی۔

اہانا نے اپنے ایکٹنگ کیرئیر کی شروعات شارٹ فلم تشا سے کی تھی۔ ان کی پہلی فیچر فلم سال 2010 میں آئی سونا سپا تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کئی شارٹ فلمز ، ٹی وی سیریز اور فلموں میں کام کیا۔ اہانا کی مشہور فلم لپسٹک انڈر مائی برقع ہے۔ اپنے بولڈ مواد اور موضوع کی وجہ سے یہ فلم کافی سرخیوں میں رہی تھی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •