لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کر دیا گیا

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات

Read more

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کر دیا گیا

تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو قتل کر دیا گیا، ایران کے نیم فوجی پاسداران انقلاب نے بدھ کو اعلان کیا، لیکن فوری طور پر کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جیو نیوز میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے

Read more

نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کا احمدیوں کے انسانی حقوق کی پامالی پر اظہار تشویش

اسلام آباد: نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس نے پاکستان میں احمدیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں، ان کی عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی بے حرمتی، سماجی سطح پر احمدیوں سے بد سلوکی اور ریاستی سطح پر امتیازی سلوک پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس ایک خود مختار ادارہ ہے جس کو پاکستان کی پارلیمنٹ میں 2012 میں نیشنل کمیشن فار

Read more

ممتاز شاعر اور انسانی حقوق کے رہنما حارث خلیق کے لئے خواجہ احمد عباس بین الاقوامی ایوارڈ

ممتاز شاعر اور انسانی حقوق کے رہنما حارث خلیق کو ان کی سہ لسانی شاعری (اردو، انگریزی اور پنجابی) نیز اعلیٰ تمدنی خدمات کے اعتراف میں 9 واں خواجہ احمد عباس بین الاقوامی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب کراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں خواجہ احمد عباس کے اہل خانہ کے علاوہ ممتاز دانشور عارف حسن، ڈاکٹر شہلا نقوی اور ڈاکٹر خورشید حسنین اور مجاہد بریلوی کے علاوہ دیگر اہل دانش نے بھی

Read more

سہوالہ (شیخوپورہ) کے مشترکہ قبرستان میں احمدی کی تدفین زبردستی روک دی گئی

مؤرخہ 28 جنوری 2024 ء کو ایک احمدی فضل کریم ولد شیر محمد آف سہوالہ ضلع شیخوپورہ کی وفات ہوئی اور اگلے روز مؤرخہ 29 جنوری کو تدفین کے لئے سہوالہ گاؤں کے مشترکہ قبرستان میں انتظام کیا گیا۔ گاؤں میں قبرستان مشترکہ ہے اور 1 کنال جگہ احمدیوں کے لئے الگ مختص ہے۔ جہاں پہلے دو احمدیوں کی قبریں موجود ہیں۔ فضل کریم کی تدفین کے لئے قبر کی کھدائی اور انتظام گاؤں کے غیر احمدیوں نے ہی کیا۔

Read more

سپریم کورٹ کے سینئیر پیونی جج اعجاز الاحسن نے استعفیٰ دے دیا

پاکستانی سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئیر پیونی جج اعجاز الاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔ ابھی استعفے کے مندرجات سامنے نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے آج سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کے لیے ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس آف پاکستان کا

Read more

لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنر ل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنے خود احتسابی کے عمل کو مکمل کر لیا، جو افسران جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات کی حفاظت میں ناکام رہے ان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے، لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے افسر سمیت 3 افسروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز

Read more

جنرل عاصم منیر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی ہٹایا تھا، شاید اسی کی ناراضی ہے: عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ وہ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹانا چاہتے تھے۔ آئی ایس آئی جس طرح چل رہی تھی اس پر ان کے کچھ خدشات تھے۔ انہیں لگتا ہے کہ شاید جنرل عاصم منیر کو اسی کی ناراضی ہے کہ میں نے انہیں بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ دینے کو کہا تھا۔ انٹرویو

Read more

نواز شریف کے نام الطاف حسین کا کھلا خط

یکم مئی 2023 بروز پیر محترم میاں محمد نواز شریف صاحب سلام و آداب آج آپ جس مشکل دور میں رہ کر ذہنی اذیت کا شکار ہیں اس کا مجھے بخوبی اندازہ ہے۔ ماضی کا ذرا سفر کریں۔ آپ کو کراچی COP کا ایشیا کی تاریخ کا وہ سب سے بڑا جلسہ تو شاید یاد ہو گا جب 26 جنوری 1990 کو شاہراہ قائدین پر منعقد ہوا تھا اور جس میں ماسوائے پیپلز پارٹی کے، ملک کی تمام ہی سیاسی

Read more

تحریک انصاف کی مومنہ وحید نے پرویز الہیٰ کو ووٹ نہ دینے کی وجوہات بتا دیں

تحریک انصاف کی ممبر پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گی۔ اس بارے میں ان کا موقف لینے کے لیے ”ہم سب“ سے ٹویٹر سپیس پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مومنہ وحید نے تصدیق کی کہ وہ چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے ممبران کو بیس دن تک ہوٹل

Read more

عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر سامنے آ گئی، دیے گئے نام غائب

وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر سامنے آ گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر تھانہ سٹی وزیر آباد کے سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ اس کے مندرجات مندرجہ ذیل ہیں نام و سکونت اطلاع دہندہ مستغیث: عامر شہزاد سب انسپکٹر بکار سرکار معروض ہوں کہ مورخہ 3.11.2022 من سب انسپکٹر/ایس ایچ او معه راشد، مجاهد على ، بلال منظور، زبیر، تنزيل الرحمن و دیگر ملازمان

Read more

صحافی ارشد شریف کو پولیس نے ناکے پر غلطی سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کینیا کا اخبار

کینیا کے اخبار سٹار نے مندرجہ ذیل خبر شائع کی ہے جس میں پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارشد شریف کی گاڑی ناکے پر نہ رکی تو اس کا تعاقب کیا گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں ارشد شریف کی ہلاکت ہو گئی۔ ایک سینئر پاکستانی صحافی کو اتوار کی رات نیروبی۔ مگادی ہائی وے کے ساتھ گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جسے پولیس نے غلط شناخت کا نتیجہ قرار دیا۔ ارشد شریف کو

Read more

فیس بک صارفین فالورز کیوں کھو رہے ہیں؟

پیر اور منگل کو، امریکہ کے کئی بڑے میڈیا آؤٹ لیٹس کے فیس بک کے فالوور کی تعداد میں اچانک کمی نے افواہوں کو جنم دیا کہ سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی جعلی یا بوٹ اکاؤنٹس کو حذف کر رہی ہے۔ تجزیاتی پلیٹ فارم کراؤڈ ٹینگل کے اعداد و شمار کے مطابق نیویارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ، ہفنگٹن پوسٹ، دی ہل، یو ایس اے ٹوڈے، نیو یارک پوسٹ اور نیوز ویک نے 3 اور 4 اکتوبر کو بڑی تعداد میں اپنے

Read more

شہباز گل کو ذہنی، جسمانی تشدد اور جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا: عمران خان

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مندرجہ ذیل بیان جاری کیا ہے: تمام تصاویر اور ویڈیوز واضح طور پر دکھاتی ہیں کہ گل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں جنسی بدسلوکی بھی شامل ہے، تفصیلات ناقابل بیان طور پر بھیانک ہیں- اسے توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا۔ اب میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا۔ تو

Read more

فیصل آباد میں لڑکی کو گھر سے اغوا کر کے جوتے چٹوانے اور سیکس ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا مقدمہ

گزشتہ دنوں سول میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکی کو چند لوگ جوتے چاٹنے پر مجبور کرتے دکھائی دیے۔ لڑکی کے بال اور بھنویں بھی کاٹے گئے۔ ویڈیو پر شدید عوامی ردعمل آیا۔ فیصل آباد پولیس نے بی ڈی ایس فائنل ائیر کی طالبہ لڑکی خدیجہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمے کی درخواست الزام علیہان نمبر ایک شیخ دانش علی، دو شیخ انا دختر شیخ

Read more

سائنسدانوں نے نطفے، انڈے یا رحم کے بغیر پہلا مصنوعی ایمبریو تخلیق کر لیا

سائنسدانوں نے پہلی بار لیبارٹری میں بغیر انڈے یا سپرم استعمال کیے چوہے کے ایمبریو بنائے ہیں اور انہیں رحم سے باہر بڑھتے دیکھا ہے۔ اس کارنامے کو کرنے کے لیے، محققین نے صرف سٹیم سیلز اور چمکدار شیشیوں سے بھرا ہوا ایک گھومنے والا آلہ استعمال کیا۔ یہ تجربہ ”گیم چینجر“ ہے، بارسلونا کی پومپیو فابرا یونیورسٹی کے ایک ماہر حیاتیات الفونسو مارٹنیز ایریاس جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے، نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا۔ انہوں نے کہا

Read more

دعا زہرا زہرا کی جسمانی عمر 14 سے 15 سال ہے، میڈیکل بورڈ

دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔ کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر دعا زہرا کے عمر کے تعین کے لئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی جسمانی عمر 14 سے 15 سال ہے۔ دعا کے دانتوں کی عمر 13 سے 15 سال اور ہڈیوں کی عمر

Read more

افغانستان کی سرزمین پاکستان اور امریکہ کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

طالبان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ ان میں سے چند اہم سوالات اور جوابات درج ذیل ہیں۔ ہم سب: عالمی حکومتوں کی جانب سے بھی جس طرح وسیع البنیاد حکومت کے قیام کا مطالبہ ہے۔ افغانستان کے معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے وسیع البنیاد مشاورت اور حکومت کو کتنا ضروری سمجھتے ہیں؟ جواب: امارت اسلامیہ اس کے لیے کوشاں ہے کہ اس کی

Read more

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس خارج کر دیا

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی سے متعلق ریفرنس خارج کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس پر فیصلہ اتفاق رائے سے دیتے ہوئے خارج کیا۔ پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان کے وکیل گوہر خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی شوکاز نوٹس کے جواب میں کہا تھا نہ پی ٹی آئی چھوڑی ہے اور نہ

Read more

فرح خان کے بیگ اور جوتوں کی قیمت پر سوشل میڈیا میں تبصرے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان کے مہنگے اور لگژری بیگ اور جوتوں کی قیمتوں کے سوشل میڈیا پر تذکرے چل رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر فہد مروت نامی ایک صارف نے فرح خان کی زرد لباس میں تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایک جہاز میں سوار دیکھا جا سکتا ہے۔ صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فرح خان کی سیٹ کے ساتھ رکھے جامنی بیگ کی

Read more

فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں

  وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ خان کی دوست فرح خان کے گاؤں میں بہترین سڑکیں بنی ہوئی ہیں، کروڑوں روپے کے فنڈز ایک گاؤں میں لگا دیے گئے۔ لوگ کہتے ہیں 50 سال میں کبھی ایسا کام نہیں ہوا جو فرح خان نے ایک سال میں کام کروا دیے۔ گاؤں میں بہترین سڑکيں، غریبوں کے لیے مفت کھانے کا انتظام، پناہ گاہ موجود ہیں، اسپتال میں 24 گھنٹے ڈاکٹر موجود ہوتے ہیں۔ گاؤں میں

Read more

فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا: موسیٰ مانیکا

خاتون اول بشری بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ فرح خان سے مانیکا خاندان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے موسیٰ مانیکا نے کہا کہ فرح خان رہائش کے لیے دبئی چلی گئی ہیں۔ موسیٰ مانیکا نے کہا کہ ہمارے خاندان کا فرح خان کی کسی ڈیل سے تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرح خان نے وزیراعظم اور میری والدہ کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔

Read more

اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے: روز نامہ جنگ

روز نامہ جنگ کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔ اخبار کے مطابق  اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی رولنگ کے حق میں نہیں تھے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے آرٹیکل 5 سے متعلق رولنگ پر پارٹی قیادت سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعظم کی

Read more

لندن میں نواز شریف پر نوجوان کا حملہ

دنیا میڈیا گروپ کے عالمی نیوز آپریشن کے سربراہ اظہر جاوید نے خبر دی ہے کہ لندن میں ایک نوجوان نے مسلم لیگ نون کے دفتر کے باہر نواز شریف پر حملہ کیا ہے۔ اس نے فون پھینک کر مارا جو نواز شریف کے محافظ کو لگا۔ اظہر جاوید کے مطابق ”لندن میں دفتر کے باہر نواز شریف پر نوجوان کی حملے کی کوشش موبائل فون دے مارا فون گارڈ کو جا لگا گارڈ زخمی گارڈ زخمی قائد نون لیگ

Read more

پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہو گا

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت کل 2 اپریل بروز ہفتہ، پنجاب اسمبلی کا چالیسواں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ آج سردار محمد عثمان کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی عہدے سے علیحدگی اور کابینہ کی معزولی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ کے 37 وزیروں، 5 سپیشل اسسٹنٹ

Read more

کل میں یہاں نہیں ہوں گا: وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب اظہر من اللہ نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے والے بلوچ طلبہ کی شکایت سنی۔ بلوچ طالب علم محمد عبداللہ نے ان حقائق کو تفصیل سے بیان کیا جن کی بنیاد پر یہ تاثر پیدا ہوچکا تھا کہ طلبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے میں سرکاری ادارے ملوث ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج عدالت کے سامنے جو حقائق آئے وہ ظاہر کرتے ہیں

Read more

ممتاز قانون دان عابد حسن منٹو کا منحرف ارکان کی نااہلی کے معاملے پر چیف جسٹس کو اہم خط

ممتاز قانون دان عابد حسن منٹو نے پانچ صفحات پر مبنی ایک اہم خط چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کو لکھا ہے۔ اس خط میں اس صدارتی ریفرنس پر بات کی گئی ہے جو صدر پاکستان نے آرٹیکل 186 اور ایک پیٹیشن جو 184 / 3 کے تحت سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دائر کی ہے، پر بات کی ہے۔ منٹو صاحب نے لکھا ہے کہ آئین کے دونوں آرٹیکل، پیٹیشن کو عوامی اہمیت کا

Read more

مرد بڑی عمرکی عورتوں کی طرف میلان کیوں رکھتے ہیں؟

میاں بیوی کی عمروں میں فرق بالخصوص شوہر کی عمرکم اور بیوی کی زیادہ ہو تو بسا اوقات یہ معاملہ تنازع کی شکل بھی اختیار کر لیتا ہے۔ ماہرین نفسیات و سماجیات کے ساتھ ساتھ میاں بیوی کے مستقبل پر نظر رکھنے والے اداروں اور انسانی محبت کے جذبات کے ماہرین بھی میاں بیوی کی عمروں میں فرق کے مثبت اور منفی اثرات پر بحث کرتے ہیں۔ حال ہی میں ‘میل آن لائن‘ ویب سائیٹ نے ایک رپورٹ شائع کی

Read more

شادی ہال واقعہ: پنجاب پولیس کا اپ ڈیٹ

پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے واقعے کے بارے میں اپنا تازہ موقف جاری کر دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ شادی ہال میں مزدور کی لاش کی موجودگی میں باراتیوں بے نیازی سے کھانا کھا رہے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔ پنجاب پولیس نے اپنے ابتدائی موقف میں کہا تھا کہ ”آئی

Read more

پتوکی میں باراتی مبینہ طور پر قتل کے بعد لاش کی موجودگی میں کھانا کھاتے رہے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پتوکی کے ایک شادی ہال میں باراتیوں نے پاپڑ بیچنے والے ایک محنت کش پر جیب کترا ہونے کے شبے میں تشدد کیا جس سے وہ مر گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی شادی ہال میں آئے براتیوں کی جانب سے نواحی علاقہ جاگووالہ چک چار کے اشرف عرف سلطان نامی شخص پر تشدد کے باعث متاثرہ شخص موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی اور ٹی

Read more

عورتوں کو ایک سال کے اندر ہی اپنے ساتھی کے ساتھ جنسی تعلق سے بوریت ہونے لگتی ہے

جنسی تعلقات سے متعلق روایتی تصورات مردوں سے زیادہ خواتین پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ کچھ خواتین اپنے مرد ساتھیوں کی غیر محتاط زبان سے جھنجھلانے لگتی ہیں تو کچھ کو ان کے بدن پر بنے ٹیٹو اور دوسرے نشانات سے نفرت ہونے لگتی ہے۔ ایک نئے تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جنسی تعلقات کے بارہ مہینے کے اندر بیشتر عورتیں اپنے ساتھی میں جنسی دلچسپی کھونے لگتی ہیں۔ برطانوی میڈیکل جرنل اوپن میں شائع ہونے والے سروے

Read more

حکومت کا منحرف ممبران کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کرے گی اور رائے مانگی جائے گی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے۔ یاد رہے کہ آرٹیکل 63 کے مطابق اگر وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پارٹی لائن کے خلاف ڈالا جائے تو آئین اس کے بارے میں صراحت سے

Read more

کیلبری فونٹ والی مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نہیں: اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج قرار دیا کہ مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کو جعلی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت میں مندرجہ ذیل اہم کمنٹ دیے گئے۔ جب آپ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی کہتے ہیں تو اس کا مطلب کیا ہے؟ فونٹ کیا تھا اس پر بعد میں آتے ہیں، عدالت کیا کہیں سے ثابت ہوا مریم نواز حسین نواز کے اس ڈیڈ پر دستخط نہیں؟ عدالت نہیں ایسا ثابت نہیں ہوا، نیب اگر ایسا ہے تو پھر ڈاکومنٹ

Read more

ہم جنس پسند خواتین زیادہ خوش رہتی ہیں: سائنسی تحقیق

برطانیہ کی ’سوان سی یونیورسٹی‘ کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہم جنس پسند خواتین دیگر جنسی رجحانات رکھنے والی عورتوں کی نسبت زندگی میں زیادہ خوش رہتی ہیں۔ اس کی وجہ سائنسدانوں نے یہ بتائی ہے کہ ”ہم جنس پسند خواتین دوسری عورتوں کی نسبت زیادہ کماتی ہیں۔ یہ خواتین حاملہ نہیں ہوتیں اور ماں نہیں بنتی چنانچہ کام میں ان کی کارکردگی اور حاضری زیادہ بہتر ہوتی ہے اور ان کی ترقی کے امکانات بھی

Read more

لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

اساطیری شہرت پانے والی مغنیہ لتا منگیشکر آج 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ جنوری کے اوائل میں ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ وہ کرونا کا شکار ہوئیں اور ساتھ ساتھ انہیں نمونیا بھی ہو گیا۔ انہیں معمولی علامات کے ساتھ آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت آہستگی کے ساتھ بہتر ہو رہی تھی۔ اٹھائیس جنوری کو بہتری کے بعد انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا لیا گیا لیکن

Read more

وجاہت مسعود کی والدہ انتقال کر گئیں

ادارہ ”ہم سب“ کے مدیر اعلیٰ اور ممتاز صحافی وجاہت مسعود کی والدہ زہرہ بیگم آج گوجرانوالہ میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ”ہم سب“ کے دوست وجاہت مسعود سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ادارہ ”ہم سب“ کے مدیراعلی وجاہت مسعود کی والدہ زہرا بیگم کے انتقال کی خبر سن کر سخت صدمہ ہوا۔ انہوں نے وجاہت مسعود کی اہلیہ سماجی کارکن

Read more

مالم جبہ: موبائل میں فحش ویڈیو موجود ہونے پر پنڈی بوائز گرفتار

تھانہ مالم جبہ کے ایس ایچ او فضل رحیم نے ایف آئی آر درج کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جامہ تلاشی کے دوران برآمد شدہ موبائل کی پڑتال کے نتیجے میں اس میں "غیر اخلاقی اور فحش و عریاں ویڈیوز موجود پائے گئے جس سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے”۔ جس کے بعد "ملزمان اپنی ہنڈا موٹر کار میں تیز رفتاری اور بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے راہ

Read more

ٹیکساس میں چار یہودی عبادت گاہ میں یرغمال، عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

پولیس کو ہفتے کی صبح پونے گیارہ بجے اطلاع ملی کہ ایک شخص نے ٹیکساس میں ڈیلاس کے نزدی کولیویل کی ایک یہودی عبادت گاہ میں عبادت کے دوران چار افراد کو یرغمال بنا لیا۔ ایک یرغمالی کو شام پانچ بجے رہا کر دیا گیا۔ پولیس چیف کے مطابق دو سو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے اس معاملے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے نزدیکی گھروں کو خالی کروا لیا۔ ۔ واشنگٹن سے ساٹھ سے ستر افراد کی ٹیم

Read more

بھارتی آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر تباہ، چیف کی ہلاکت کا خدشہ

بھارتی نیوز ایجنسیوں اور میڈیا کی خبروں کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف جنرل پبن راوت کا ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تامل ناڈو کے علاقے کائمباتور میں تباہ ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں جنرل راوت اور ان کی بیگم کے علاوہ چودہ دیگر افراد سوار تھے۔ کریش ویلنگٹن آرمی سینٹر کے ٹریننگ کیمپ کے قریب ہوا۔ نزدیکی آرمی اڈوں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ویڈیوز میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ اور آگ دکھائی

Read more

عمران خان نے سیالکوٹ میں کارخانے پر حملے کو گھناؤنا قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مندرجہ ذیل ٹویٹ کی ہے ”سیالکوٹ میں مشتعل گروہ کا ایک کارخانے پر گھناؤنا حملہ اور سری لنکن منیجر کا زندہ جلایا جانا پاکستان کے لئے ایک شرمناک دن ہے۔ میں خود تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں اور دوٹوک انداز میں واضح کر دوں کہ ذمہ داروں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔“ سیالکوٹ میں مشتعل گروہ کا ایک کارخانے پر گھناؤنا حملہ اور

Read more

سیالکوٹ میں فیکٹری کا سری لنکن جنرل مینجر بلاسفیمی کے الزام میں ہجوم نے قتل کر دیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے مطابق سیالکوٹ کی راجکو نامی فیکٹری کے سری لنکن جنرل مینیجر پریانتا کمارا کو بلاسفیمی کے الزام میں مشتعل ہجوم نے قتل کر دیا۔ ویڈیو اور تصاویر ایسی ہیں جو یہاں پوسٹ کرنا ممکن نہیں۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاش پر بھی ہجوم تشدد کرتا رہا اور پھر اسے نذر آتش کر دیا گیا۔ مظاہرین لبیک کے نعرے لگا رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر موجود پوسٹوں میں الزام لگایا گیا ہے

Read more

وزیراعظم کے کوویڈ پیکج میں 40 ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

تقریباً چھ ماہ تک مزاحمت کے بعد، پاکستان نے بالآخر جمعہ کے روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کو تسلیم کووڈ-19 پر ہونے والے اخراجات کی آڈٹ رپورٹ جاری کر دی جس میں 40 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اخذ کردہ نتائج میں غلط پروکیورمنٹ، نااہل مستحقین کو ادائیگی، جعلی بائیو میٹرکس کے ذریعے نقد رقم نکالنے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی)

Read more

برطانوی عدالت نے ملک ریاض اور بیٹے کی اپیل کرپشن اور مالی بے قاعدگیوں کے الزامات کی بنیاد پر مسترد کر دی

برطانیہ مین کورٹ آف اپیل کے تین رکنی بنچ نے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض (سی ای او) کی ویزہ منسوخی کے خلاف اپیل کرپشن اور مالی بے قاعدگیوں کے الزامات کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 31 جنوری 2020 کو ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کے برطانوی ویزے مالی بدعنوانی کے الزامات ہر عوامی مفاد میں منسوخ کر دیے

Read more

عنبرین فاطمہ پر حملہ: ملزم کی گرفتاری پر کام کر رہے ہیں، پنجاب پولیس

احمد  نورانی  کی صحافی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر حملے کے واقعے پر پنجاب پولیس نے اپنا موقف دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق "لاہور میں تھانہ غازی آباد کی حدود میں کل رات یہ واقعہ پیش ایا۔ جس میں معزز خاتون کی گاڑی پر نامعلوم شخص نے آہنی چیز سے حملہ کیا جس سے گاڑی کی سکرین ٹوٹی اور نقصان پہنچا۔ پولیس کو 15 پر کوئی اطلاع نہیں ملی، جب معزز خاتون گاڑی لے کر تھانہ پہنچی تو فوری کارروائی

Read more

ملالہ کی شادی ہو گئی

ملالہ یوسفزئی نے آج ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ایک سادہ سی گھریلو تقریب میں عصر سے ان کا نکاح ہو گیا ہے۔ انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے ایک نئے سفر کے آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے والد ضیا الدین یوسفزئی نے کہا ہے کہ یہ ناقابلِ بیان (مسرت) ہے، تور پیکئی اور میں خوشی اور شکرگزاری کے جذبے سے مغلوب ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق عصر ملک لمز یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں

Read more

پٹرول 146 روپے لیٹر ہو گیا

وزیراعظم عمران خان نے تین نومبر کو قوم سے خطاب میں تاریخ کے سب سے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کا دعوی کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھائی جائے گی اور بتایا تھا کہ بنگلہ دیش میں پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لیٹر ہے اور بھارت میں 250 روپے۔ ان کے اعلان کے مطابق پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 8.03 روپے فی لیٹر کا

Read more

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی ولادت، بلاول اب آفیشلی ماموں

بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹ کے ذریعے خبر دی ہے کے دس اکتوبر کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول نے لکھا: "آفیشلی ماموں” Officially, mamoo! ❤️ ♥️ ❤️ 🙌 https://t.co/RbwkGvRI60 — BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 11, 2021 بختاور کی شادی جنوری 2021 میں محمود چوہدری سے ہوئی تھی۔ محمود چوہدری، محمد یونس اور بیگم ثریا چوہدری کے صاحبزادے ہیں جن کا تعلق پرانے لاہور سے ہے لیکن سنہ 1973 میں وہ متحدہ

Read more

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اکتوبر کا پاکستانی دورہ منسوخ کر دیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کا پاکستان سے ایک طویل مدت سے وعدہ تھا کہ وہ فیوچرز ٹور پروگرام 2022 کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ای سی بی نے کہا کہ اس برس کے آغاز میں ہم نے یہ طے ک یا تھا کہ دو روایتی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ اکتوبر میں پاکستان میں کھیلے جائیں گے، اور خواتین کی ٹیم کا ایک

Read more

ڈائریکٹر مجھے اکیلے کمرے میں لے گیا، چھ ماہ تک آئینے میں اپنی شکل نہیں دیکھ سکی: ودیا بالن

بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ ودیا بالن نے ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری میں کام کرنےکے دوران ایک ایسے واقعے کے بارے میں بتایا ہے، جس سےمایوس ہو کر انہوں نے 6 ماہ تک اپنی شکل شیشےمیں نہیں دیکھی تھی۔ یہ معاملہ ان دنوں کا ہےجب ودیا بالن ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری میں آنے کے لئےجدوجہد کررہی تھیں۔ تب انہوں نےہندی فلم انڈسٹری میں قدم نہیں رکھا تھا۔ وہ اپنے والدین کےساتھ چنئی میں ایک پروڈیوسر سے دوسرے پروڈیوسر کے دفتر میں

Read more

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کو سردرد ہونے پر پمز ہسپتال لے جایا گیا

بدھ کے دن سہ پہر کو نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو سر درد کی شکایت پر پمز ہسپتال لے جایا گیا۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ظاہر جعفر کی صحت اچھی تھی اور کوئی پریشان کن بات نہیں تھی۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق ایک مختصر چیک اپ کیا گیا جس میں بلڈ پریشر اور درجہ حرارت نارمل پایا گیا۔

Read more

بھارتی اداکارائیں جو شادی سے پہلے ہی حاملہ ہو گئی تھیں

بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال کی گرل فرینڈ گیبرئیلا نے حال ہی میں ایک بچے کو جنم دیا ہے ۔ ارجن اور ان کی گرل فرینڈ نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ انہوں نے بچے کو شادی کے بغیر ہی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ارجن کی غیر ملکی گرل فرینڈ کے والدین بھی ممبئی آ کر ان کے بچہ کو آشیرواد دے چکے ہیں۔ ہندوستان میں آج بھی شادی کے بغیر حاملہ ہونا اور بچے کو جنم

Read more

تھر میں ہندو لڑکے کو بھگوان کو گالیاں دینے اور اللہ اکبر کہنے پر مجبور کرنے والا شخص گرفتار

تھرپارکر سندھ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالسلام ابو داؤد نامی ایک شخص، جو اس کے فیس بک پروفائل کے مطابق تھر کول فیلڈ کا ملازم ہے، ایک ہندو لڑکے مکیش کو ڈرا دھمکا کر بھگوان کو غلیظ گالیاں بکنے پر مجبور کر رہا ہے اور اسے کہہ رہا ہے کہ اللہ اکبر کے نعرے لگاؤ۔

Read more

راولپنڈی میں چودہ ماہ کے بچے کے سامنے ماں کا ریپ، دونوں قتل

ایک تیس سالہ خاتون جو خبروں کے مطابق اپنے چودہ ماہ کے بچے کے سامنے پہلے ریپ کی گئی اور پھر دونوں پر خنجر کے وار کیے گئے، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئی۔ بچہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی فوت ہو گیا تھا۔

پولیس نے مشتبہ ملزم کے خلاف پرچہ کاٹ دیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

Read more

نور مقدم قتل کیس میں نئے انکشافات، ظاہر کے گھر تین لاکھ روپے پہنچائے گئے

نور مقدم کے ڈرائیور نے اس کیس کے بارے میں اہم انکشافات ک یے ہیں۔ ڈرائیور کے مطابق نور مقدم 18 جولائی کو اتوار کی رات سوا 9 بجے اپنے گھر سے نکلیں۔ وہ لگ بھگ آدھ گھنٹے میں رات 10 بجے ظاہر جعفر کے گھر پہنچ گئی تھیں۔

Read more

محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی مل گیا

کے ٹو ٹریکس اینڈ ٹورز پاکستان نے خبر دی ہے کہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور جان سنوری کا جسد خاکی مل گیا ہے۔ کے ٹو کی میڈیسن ماؤنٹنیرنگ اور میشابروم ایکسپیڈیشن کی روپ فکسنگ ٹیم جو شرپاؤں پر مشتمل تھی، کو کے ٹو کی بوٹل نیک سے تین سو میٹر اور چار سو میٹر نیچے دو لاشیں ملی ہیں۔

Read more

نور مقدم قتل کیس: کمرۂ واردات کی انتہائی خصوصی ذرائع سے حاصل ہونے والی تصاویر

”ہم سب“ کو خصوصی ذرائع سے قتل کے فوراً بعد جائے واردات کی تصاویر موصول ہوئی ہیں۔ ملزم کی یہ تصاویر اس وقت لی گئیں جب اسے واردات کے بعد قابو کیا جا چکا تھا۔ تصاویر سے واردات کے متعلق کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے اور چند سوالات پیدا ہوتے ہیں۔

Read more

پانامہ کیس کے شہرت یافتہ صحافی اسد کھرل نے پولیس پر حملہ کر دیا

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پانامہ کیس کے شہرت یافتہ رپورٹر صحافی اسد کھرل نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ کانسٹیبل سے گن چھین کر اے ایس پی اور کانسٹیبل کو یرغمال بنا کر فائرنگ شروع کردی۔ اسد کھرل اپنے آپ کو مقامی صحافی بتاتا ہے اور اس کا احتسابی اداروں نیز حساس حلقوں سے گہرا تعلق بتایا جاتا ہے۔ ملزم نے محترمہ بے نظیر شہید، میاں نواز شریف اور گجرات کے چوہدری برادران کے خلاف مبینہ تحقیقی کتابیں لکھ

Read more

اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا کر کے گھنٹوں تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا

افغان وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے مطابق افغان سفیر نجیب اللہ علیخیل کی بیٹی کو کل دن ڈیڑھ بجے جناح سپر مارکیٹ سے اغوا کیا گیا اور ساڑھے پانچ گھنٹے کے بعد اغوا کنندگان تشدد کے بعد بے ہوشی کے عالم میں ہاتھ پاؤں باندھ کر بلیو ایریا میں تہذیب بیکری کے پاس چھوڑ گئے۔

Read more

حامد میر اور عاصمہ شیرازی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی رٹ خارج

گوجرانوالہ کے ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد چوہدری نے سردار سرفراز احمد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے عاصمہ شیرازی اور حامد میر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی ہے۔

Read more

میری اس طرح کی باڈی نہیں ہے، ویڈیو فیک ہے، مفتی عزیز الرحمان کی سازش ہے، مفتی قوی

مفتی قوی نے کہا ہے کہ الحمدللہ میری تو جسمانی فٹنس ہے۔ اس طرح کا تو میرا وجود ہی نہیں ہے۔ میرا جسم بھی نہیں ہے۔ میری باڈی بھی نہیں ہے۔ اگر ان مولانا کے حوالے سے دیکھوں، اللہ ان کی بھی حفاظت فرمائے، شاید اس کا رخ موڑنے کو انہوں نے میری جانب ڈالا ہے

Read more

گورنر سندھ نے صحافیوں کے تحفظ کے بل پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ ”سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹ اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز بل 2021“ پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے سندھ اسمبلی کو واپس بھیج دیا ہے۔

Read more

مفتی عزیز الرحمان کو بیٹے سمیت موتی مسجد میانوالی سے گرفتار کر لیا گیا

جامعہ منظور الاسلامیہ کے سابق معلم اور فرار ملزم مفتی عزیز الرحمن کو بیٹے سمیت میانوالی سے گرفتار کر لیا گیا۔ مفتی عزیز الرحمان کئی روز سے روپوش تھے۔

Read more

مفتی عزیز الرحمان کو مینار پاکستان سے گرایا جائے: لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز

لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز نے لاہور کے مدرسے منظور الاسلامیہ کے سکینڈل کے متعلق کہا ہے کہ پہلے پورے پاکستان میں شرعی نظام نافذ کیا جائے اور پھر مفتی عزیز الرحمان کو مینار پاکستان سے نیچے گرایا جائے۔

Read more

علامہ ہشام الہی ظہیر نے مفتی عزیز کو سنگسار کرنے، مفتی پوپلزئی نے سخت سزا کا مطالبہ کر دیا

علامہ ہشام الہی ظہیر نے آج اپنے خطبے میں مفتی عزیز الرحمان کو سخت سزا دینے اور سنگسار کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ شریعت میں ایسا کرنے والے کو سنگسار کرنے، پہاڑ سے گرانے یا زندہ جلا دینے کی سزا دی جاتی ہے۔ جبکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مفتی عزیز الرحمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔

Read more

خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کی معافی، آئندہ ایسا نہیں کروں گا

خواتین کر پرینک کے نام پر ہراساں کرنے والے شخص محمد علی نے گوجرانولہ پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا ہے اور قوم سے معافی مانگتے ہوئے آئندہ ایسا نہ کرنے کا کہا ہے۔ وہ فالوور بڑھانے کے لیے خواتین کو ہراساں کرتا تھا۔

Read more

ویڈیو پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نے پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والی متعدد ویڈیوز یوٹیوب اور فیس بک پر ڈالنے والے شخص محمد علی کو تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ یہ شخص راہ چلتی لڑکیوں اور فیملی کے ساتھ موجود خواتین کو جسمانی طور پر ہراساں کرتا تھا۔

Read more

صابر شاہ نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف ایف آئی آر کٹوا دی، عمر قید تک ہو سکتی ہے

جامعہ منظور الاسلامیہ کے طالب علم صابر شاہ نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف ایف آئی کٹوا دی۔ اس میں بلیک میلنگ کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ اس ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 لگائی گئی ہے جو غیر فطری فعل کے متعلق ناقابل ضمانت جرم ہے اور اس کی سزا عمر قید یا دس برس قید اور جرمانہ ہے۔دوسری دفعہ 506 ہے جو دھمکی دینے کے متعلق ہے اور اس کی سزا دو سال تک کی سزا یا جرمانہ یا دونوں ہیں۔

Read more

مفتی عزیز الرحمان کی چار نئی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں، کل چودہ ہیں

مفتی عزیز الرحمان کی مزید چار ویڈیوز منظر عام پر آ گئی ہیں۔ پہلی ویڈیو اس ویڈیو کا مکمل ورژن ہے جو سب سے پہلے ریلیز کی گئی تھی۔ اس میں مفتی عزیز بقائمی ہوش و حواس کھڑے اور حرکت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ فون پر نارمل آواز میں بات چیت بھی کر رہے ہیں اور بظاہر یہ دکھائی نہیں دیتا کہ وہ کسی نشے کے زیر اثر ہیں۔

Read more

فیفا نے 203 کے مقابلے میں ایک ووٹ سے پاکستان کی معطلی کی توثیق کر دی

فیفا کانگریس نے اپنے 71 ویں اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ کانگریس میں 209 ممبر ووٹ ڈالنے کے اہل تھے جن میں سے 204 نے ووٹ ڈالا۔ قرارداد کی منظوری کے لیے حاضر ممبران کی تین چوتھائی اکثریت درکار تھی یعنی 157 ووٹ پاکستان کے خلاف پڑتے تو پاکستان معطل ہو جاتا۔ پاکستان کے خلاف 204 میں سے 203 ووٹ پڑے اور صرف ایک ووٹ اس کی حمایت میں آیا۔

Read more

ملازمہ سے معاشقے کے الزام پر بل گیٹس مائکروسافٹ کے بورڈ سے علیحدہ

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ مائکروسافٹ کی ایک ملازمہ سے تعلقات کے الزام پر تشویش کے باعث بل گیٹس نے مائکروسافٹ کے بورڈ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے جس سے ان کی طلاق کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیوں میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔

اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیٹس کو مارچ 2020 میں بورڈ کی نشست خالی کرنے کے لئے کہا گیا تھا جب عملے کی ایک رکن سے معاشقہ کمپنی کی تحقیقات کا نکتہ بن گیا تھا۔ وہ صرف تین ماہ قبل ہی بورڈ کے لئے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔

Read more

انکل سرگم کے خالق فاروق قیصر انتقال کر گئے

مشہور پروگرام کلیاں سے لاکھوں دلوں میں گھر بنانے والے فاروق قیصر اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ وہ پاکستان میں پتلی تماشا کی صنف میں مقبول ترین شخصیت تھے اور ان کی پتلیاں انکل سرگم، ہیگا، ماسی مصیبتے، ڈیلو، ہڈحرام، ہینڈسم، رولا، نونی پا، شرمیلی وغیرہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھیں۔ انہوں نے کالم نگاری اور کارٹون سازی میں بھی نمایاں نام پایا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

Read more

ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان نے اپنی عبوری انتظامیہ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان جو آزاد آن لائن میڈیا آرگنائزیشنز پر مشتمل ہے، نے اپنی عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے۔ آئی بی سی اردو کے ایڈیٹر سبوخ سید ڈیجیٹل میڈیا الائنس آف پاکستان کی عبوری کابینہ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ عدنان خان کاکڑ، ایڈیٹر ہم سب (ڈپٹی چیئر پرسن) ، عدنان عامر، ایڈیٹر بلوچستان وائسز (جنرل سکریٹری) ، علی وارثی، ویب ایڈیٹر نیا دور (ڈپٹی جنرل سکریٹری) ، اور شازیہ محبوب، ایڈیٹر دی رپورٹرز فنانس سیکرٹری منتخب ہوئیں ہیں۔

Read more

تمام امتحانات کینسل: 15 جون تک ملک میں امتحان نہیں لیے جائیں گے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ کرونا کی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات کے پیش نظر ملک بھر میں 15 جون تک امتحانات کا انعقاد نہیں ہو گا۔ اے اور او لیول کے امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں اور اکتوبر/نومبر کے دورانیے میں ان کا انعقاد ہو گا۔

Read more

جمائما: ”جس عمران کو میں جانتی تھی وہ کہتا تھا پردہ مرد کی آنکھوں پر ڈالو عورت پر نہیں“

جمائما نے ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا ”میں یہ امید کر رہی ہوں کہ یہ ایک قول نقل کرنے کی غلطی یا غلط ترجمہ ہے۔ جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھا کہ ’پردہ مرد کی آنکھوں پر ڈالو عورت پر نہیں‘

Read more

فون کال پر پوزیشن تبدیل کرنے والا بیان چینی وزیر خارجہ کا ہے یا ایرانی آفیشل کا؟

کل مڈل ایسٹ آئی اور رائٹرز نے ایرانی نیوز ایجنسیوں اور سٹیٹ میڈیا کے حوالے سے یہ ایران اور چین کے 25 سالہ تعاون کے معاہدے کی خبر دی تو اس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے منسوب یہ جملہ قابلِ غور تھا: ”ایران دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں آزادانہ طور پر فیصلہ کرتا ہے اور کچھ ممالک کی طرح نہیں ہے جو ایک فون کال سے اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہیں۔“

دوسری طرف ایرانی خبر رساں ادارے ارنا نے اس فقرے کے کچھ حصے کو ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر اور ایران کے چین کے متعلق خصوصی نمائندے علی لاریجانی سے منسوب کرتے ہوئے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے ممالک سے تعلقات کے بارے میں آزادانہ فیصلے کرتا ہے۔

Read more

این اے 75 ڈسکہ کا ریزلٹ روک لیا گیا، 23 پولنگ سٹیشنز کا عملہ لاپتہ

این اے 75 ڈسکہ میں صورتحال اس وقت دلچسپ رخ اختیار کر گئی جب رات گئے متعدد پولنگ سٹیشنز کا عملہ لاپتہ ہو گیا۔ رات گئے مریم نواز شریف کی ٹویٹ کے مطابق 360 میں سے 337 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے تھے۔ مسلم لیگ نون کی امیدوار سیدہ نوشین افتخار کے حاصل کردہ ووٹ 97588 تھے اور تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی نے 94541 ووٹ حاصل کیے تھے۔

پھر 23 پولنگ سٹیشنز کا عملہ غائب ہو گیا۔ حامد میر کی ٹویٹ کے مطابق ”این اے 75 کے کئی گھنٹے تک لاپتہ رہنے والے کچھ پریذائڈنگ افسران منظرعام ہر آ چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے وہ دیر سے ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچے ان سے پوچھا گیا کہ دھند کی وجہ سے آپ سب کے موبائل فون کیوں بند ہو گئے؟ ان کے پاس کوئی جواب نہیں“ ۔

احمد نورانی کا کہنا ہے کہ ” ’غائب‘ ہوجانے والاتمام پولنگ سٹاف ایک ہی موقف اپنارہا ہے کہ دھند۔ بہت۔ تھی۔ جبکہ باقی تین سواکتالیس پولنگ اسٹیشنزکے سٹاف کوپہنچنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی۔ صرف انہی کے موبائل بھی بندتھے۔ یہ لوگ اس بات سے بھی بے خبرتھے انہیں دھند۔ بہت۔ تھی سمجھانے والے یہ کہانی ان کے سامنے آنے سے پہلے لیک کرچکے تھے“

Read more

ہم سب کے لیے دفتری سامان کے عطیات کی اپیل

ہم سب نے بالآخر اپنا باقاعدہ دفتر قائم کر لیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اپنے کانٹینٹ مزید بہتر کر سکیں گے۔ ہم سب اب اپنا ویڈیو سیکشن بھی شروع کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہمیں کچھ سامان کی ضرورت ہے۔ مندرجہ ذیل فہرست میں سے آپ کچھ نیا یا استعمال شدہ سامان عطیہ کر سکتے ہیں تو رابطہ کریں۔

* لیپ ٹاپ برائے ٹیکسٹ یا ویڈیو ایڈیٹنگ
* ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر برائے ویڈیو ایڈیٹنگ
* کمپیوٹر مانیٹر
* آڈیو ایکوپمنٹ
* کیمرا
* ٹی وی
* ملٹی میڈیا پروجیکٹر
* سکینر
* عام دفتری ساز و سامان
برائے رابطہ:

فون / وٹس ایپ: 03217922421
ایمیل: articles@humsub.com.pk

Read more

ملائیشیا میں ضبط کئے گئے پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ

ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے کے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے۔ طیارے کی مالک پری گرائن کمپنی کا دفتر دبئی میں قائم ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اس حوالے سے بھی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ پی آئی اے حکام کو حیرانی ہے کہ جب معاملہ قانون کے مطابق چل رہا تھا تو کمپنی نے یہ اقدامات کیوں اٹھائے۔

Read more

صدر ٹرمپ کا فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ معطل

صدر ٹرمپ نے کیپٹل ہل بلڈنگ پر مظاہرین کے حالیہ حملے کے سلسلے میں انہیں ٹویٹس کیں جس کے بعد ان کا ٹویٹر اور فیس بک اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔ ٹویٹر نے کہا ہے کہ اس نے صدر ٹرمپ کی تین ٹویٹس پالیسی کی سنگین خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے ڈیلیٹ کرنے کا کہا ہے۔

Read more

شیریں مزاری کی ٹویٹ پر فرانس کا شدید ردعمل

بیس نومبر کی سہ پہر کو انسانی حقوق کی وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایک ویب سائٹ کی غلط خبر کو بنیاد بنا کر ایسی سخت ٹویٹ کی جس نے پاکستان اور فرانس کے تعلقات میں تناؤ پیدا کر دیا۔ فرانس نے نہایت سخت اور غیر سفارتی زبان میں اس کا جواب وزارت خارجہ اور اسلام آباد میں فرانس کے سفارت خانے کے ذریعے دیا جس کے بعد آج بائیس نومبر کو ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

Read more

ننکانہ صاحب کے نواح میں نوجوان احمدی ڈاکٹر طاہر محمود قتل

مڑھ بلوچاں ضلع ننکانہ میں ایک احمدی ڈاکٹر کو بعد از نماز جمعہ فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے۔ جماعت احمدیہ کے ترجمان کے مطابق 31 سالہ ڈاکٹر احمد طاہر آج جمعہ کی نماز کے بعد نکل رہے تھے کہ فائرنگ کر دی گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے والد طارق احمد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعہ میں دیگر دو احمدی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقتول طاہر

Read more

کترینہ کیف کا ڈرائیور اور ان کی نجی زندگی

معروف شخصیات کی نجی زندگی کی معلومات ہمیشہ سے ہی میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنتی رہی ہیں تاہم ان دنوں اس حوالے سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔ کترینہ کیف اور رنبیر کپور 6 سال معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہےہیں جب کہ اس کے علاوہ بھی اداکارہ کی نجی زندگی میڈیا میں بحث کا حصہ رہی ہےجس پر اداکارہ پریشانی کا شکار رہیں لیکن اب اداکارہ

Read more

پاکپتن: ایم پی اے کا شادی ہال سیل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر پر مبینہ تشدد

اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کی ایف آئی آر: ”آتے ہی الزام علیہ نمبر ایک میاں نوید علی نے للکارا مارا کہ اسے پکڑ لو اور جان سے مار دو جس پر الزام علیہ نمبر 4 عبدالحمید ڈھلو نے اپنی پرائیویٹ رائفل سے بٹ مارا اور فائر کرنے کی دھمکی دی۔“

”الزام علیہان نے روبرو سائل کے ڈرائیور و گن مین کے زبردستی اسلحہ کے زور پر گریبان پکڑتے ہوئے انتہائی غلیظ گالیاں دیں اور یرغمال بنا کر اپنی پرائیویٹ گاڑی برنگ سیاہ میں بٹھا لیا اور سائل کو اغوا کر کے حوروں [بعینہ] مکوں اور ڈھڈوں [بعینہ] سے مارتے ہوئے نامعلوم مقام پر لے جا کر باندھ دیا اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔“

Read more

دنیا کی پہلی خاتون جو حسب خواہش اپنی چھاتیاں بڑی یا چھوٹی کرنے پر قدرت رکھتی ہے

جرمنی میں ایک خاتون جب چاہے اپنی چھاتیاں پھلا کر بڑی کر لیتی ہے اور جب چاہے چھوٹی۔ یہ خاتون درحقیقت ٹرانس جینڈر ہے، یعنی سرجری کے ذریعے مرد سے عورت بنی ہے اور اس نے 13 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 24لاکھ 76ہزار روپے) کی لاگت سے ایسی چھاتیاں لگوائیں ہیں جو ’اِن فلیٹ ایبل‘ (Inflatable) ہیں اور کسی بھی وقت چھوٹی یا بڑی کی جا سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس 26 سالہ خاتون کا نام آئیوانا ولادیسلاوا (Ivana Vladislava)

Read more

پیمرا نے گالا بسکٹ کے اشتہار پر پابندی لگا دی، ”لوگ ٹویٹر پر تنقید کر رہے ہیں“۔

پیمرا نے گالا بسکٹ کے حالیہ اشتہار پر پابندی لگا دی ہے۔ اس اشتہار میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والی مہوش حیات رقص کر رہی ہیں اور اس پر سینئیر صحافی انصار عباسی نے تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کی تھی کہ

بسکٹ بیچنے کے لیے اب ٹی وی چینلز پر مجرا چلے گا۔ پیمرا
@reportpemra
نام کا کوئی ادارہ ہے یہاں؟ کیا
@ImranKhanPTI
اس معاملہ پر کوئی ایکشن لیں گے؟ کیا پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا تھا؟

Read more

پیمرا نے موٹروے ریپ کیس کی میڈیا پر کوریج پر پابندی عائد کر دی

پیمرا نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سیٹلائٹ چینل (نیوز اور کرنٹ افیئرز) موٹروے ریپ کیسے کے بارے میں کسی بھی قسم کا مواد نشر مت کریں۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں پیمرا آرڈیننس 2002 تبدیل کردہ 2007 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Read more

پارلیمانی کمیٹی برائے جبرا تبدیلی عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

لاہور، : پارلیمانی کمیٹی برائے تحفظ برائے جبری تبدیلی نے اپنے سندھ کے دورے کا اعلان کر دیا ( بالخصوص عمر کوٹ، گھوٹکی اور تھرپارکر کے اضلاع) جہاں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ذرائع سے جبرا مذہب اسلام قبول کرانے کے معاملات میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔ کارکنان اور سماجی تنظیمیں (سی ایس اوز) جن میں لاہور میں مقیم ادارہ برائے سماجی انصاف (سی ایس جے ) اور پیپلز کمیشن برائے اقلیتی حقوق (پی سی ایم آر) شامل ہیں،

Read more

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل اور مئی میں کروانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں ولیج کونسل، محلہ کونسل، اور ایم سی وارڈ لیول پر لوکل باڈی الیکشن کا انعقاد 11 اپریل 2021 کو ہو گا۔

Read more

صحافی فریحہ ادریس موٹر وے کے سفاک جرم کی افسوسناک تفصیل بتاتی ہیں

صحافی فریحہ ادریس موٹر وے پر سرزد ہونے والے بہیمانہ اور سفاک جرم کی تفصیل بتاتی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر مندرجہ ذیل ٹویٹس کیں۔

موٹر وے کے غمزدہ کر دینے والے واقعے کی کچھ مزید تفصیلات۔ خاتون نے ایمرجنسی نمبر 130 پر کال کیا اور انہیں اپنی لوکیشن بتائی۔ انہوں نے ایک مقامی نمبر دیا اور وہاں کال کرنے کا کہا۔ خاتون نے اس نمبر پر کال کیا اور اپنی لوکیشن دی۔ اور پھر مدد کے لیے انتظار کرنے لگیں۔

ظاہر ہے کہ وہ اس وقت ٹراما (شدید شاک) میں ہیں اور ہر چیز یاد نہیں کر سکتیں۔ لیکن انہوں نے بتایا کہ یہ ایک طویل انتظار تھا۔ ان کا خیال ہے کہ انہوں نے کم از کم ایک گھنٹے انتظار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی گاڑی میں خاص قسم کے شیشے لگے ہوئے ہیں اور باہر سے یہ دیکھنا ناممکن تھا کہ وہ اندر اکیلی تھیں۔

Read more

موٹروے ریپ کیس کی ابتدائی رپورٹ

ذرائع کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیق میں خاتون کی بیان کردہ ایف آئی آر کو درست پایا گیا ہے اور پولیس نے سرگرمی سے مجرموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ کل یہ اندوہناک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی اس کا نوٹس لیا تھا۔

Read more

میں تفریح کے لیے شمالی علاقوں میں چلا گیا تھا: ساجد گوندل

چینل نیوز 24 کی خبر کے مطابق اقارب کی جانب سے مسنگ پرسن قرار پانے والے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینچ کمیشن کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کے لیے شمالی علاقہ جات چلے گئے تھے۔

Read more