اسد عمر کو وزارت خزانہ سے کیوں ہٹایا گیا؟ بھائی محمد زبیر نے خاموشی توڑ دی


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو جہانگیر ترین سے اختلافات کی بنیاد پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا کہ عدالت سے نااہل قرار دئیے گئے جہانگیر ترین بدعنوانیوں میں ملوث ہیں، جس پر اسد عمر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اب اسد عمر قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرمین بن کر حکمرانوں پر تنقید کرسکتے ہیں۔ حفیظ شیخ اور رضا باقر عہدے سے الگ ہوتے ہی بیرون ملک چلے جائیں گے۔

جمعہ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زبیر عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک کا فیصلہ مسلم لیگ کے 20 مئی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).