پورن اسٹار ہونے کی وجہ سے سنی لیونی کی سماجی زندگی کس طرح متاثر ہوئی؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی آج گلیمر انڈسٹری کا چمکتا ستارہ ہیں۔ اس مقام تک پہنچنے کے لئے سفر سنی لیونی کے لئے آسان نہیں تھا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور پورن اسٹار کیا۔ اس سے انہیں شہرت ملی۔ لیکن گھر والوں اور رشتہ داروں کی ناراضگی نے انہیں ہمیشہ پریشان کیا۔

اس کے بعد جب انہوں نے ہندوستان کا رخ کیا تو بھی ایک پورن اسٹار کی آمد لوگوں کے گلے سے نہیں اتری۔ انہیں یہاں بھی اپنی جگہ بنانے کے لئے کافی جدوجہد کرنا پڑی۔ لیکن سنی لیونی نے ہمت نہیں ہاری۔ وہ مسلسل کوشش کرتی رہیں۔ ’جسم 2‘ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والی سنی آج بالی ووڈ کی ’ بے بی ڈال‘ بن چکی ہیں۔ لیکن کیرئیر کی اس بلندی پر بھی سنی کو ایک چیز کا ملال رہتا ہے۔

سنی لیونی نے بتایا ہے کہ ’’میں زیادہ تر باہر نہیں جاتی اور نہ ہی میں پارٹی کرتی ہوں۔ اس لئے دوستوں کا میرا دائرہ محدود ہے۔ میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر یہاں ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ میرے پچھلے پروفیشن کی وجہ سے آج بھی مجھے جج کیا جاتا ہے یا نہیں۔ لیکن میں تب بھی خوش تھی اور آج بھی خوش ہوں‘‘۔

بھارت میں سنی لیونی کو عوام کے دل میں جگہ بنانے میں بڑی محنت کرنی پڑی۔ انہیں کافی مخالفت جھیلنی پڑی لیکن انہوں نے اپنی شخصیت سے سب کا دل جیت لیا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •