آئینی ماہرین چیئرمین نیب کو فوری ہٹانے کے مخالف

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

معروف آئینی ماہرین وسیم سجاد اور خالد انور نے چیئرمین نیب کو فوری طور پر ہٹانے کی مخالفت کی ہے۔

اپنے بیانات میں معروف قانون دان وسیم سجاد اور خالد انور نے کہا کہ معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔

وسیم سجاد نے کہا کہ وزیراعظم کو تحقیقات کا حکم دینا چاہئے، جسٹس (ر) جاوید اقبال کا طویل اور بے داغ عدالتی کیریئر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو تحقیقات کا حکم دینا چاہئے ،چیئرمین نیب سے کام نہ کرنے کا مطالبہ درست نہیں۔ وسیم سجاد نے کہا کہ تحقیقات کےلئے ایسی اعلیٰ سطح کی ٹیم ہونی چاہیے جس پر کسی کو شک نہ ہو، حکومت چاہے تو اس معاملے میں جوڈیشل انکوائری بھی ہو سکتی ہے۔

معروف قانون دان خالد انور نے کہا کہ چیئرمین نیب عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو ان کی جگہ نئے چیئرمین کا تقرر مشکل کام ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ازخود تحقیقات شروع کیں تو اس پر الزام آئے گا کہ وہ چیئرمین نیب کو ہٹانا چاہتی ہے۔

خالد انور نے کہا کہ چیئرمین نیب کی اس معاملہ میں کردار کشی ہو رہی ہے وہ خود بھی چاہیں گے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہوں۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •