جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا صدر مملکت کے نام خط


اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ایک خط لکھا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس خط میں استفسار کیا ہے کہ حکومت نے ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کے جج نے صدر مملکت کو اس حوالے سے تصدیق یا تردید کرنے کا کہا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ اگر میرے خلاف ریفرنس داخل کیا گیا ہے تو اس کی نقل فراہم کی جائے۔

انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ مخصوص لیکس سے میرا قانونی حق مجروح کیا جا رہا ہے ۔

سپریم کورٹ کے جج نے صدر مملکت کو لکھے گئے خط کی کاپی وزیراعظم عمران خان اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی بھجوائی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).