مائنس عمران فارمولاخارج از امکان ہے:  تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف نے مائنس عمران فارمولے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف ایک ہی چیز کا نام ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مک مکا یا ڈیل کے لئے تیار نہیں، اپوزیشن والے اس لئے دلبرداشتہ ہو گئے ہیں۔

اپوزیشن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، قوم کا پیسہ ہڑپ کرنے والوں کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).