سائنسدانوں نے خواتین کو متاثر کرنے کا سب سے آسان طریقہ مردوں کو بتا دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

 

کچھ مرد خواتین کو متاثر کرنے کے ان گنت جتن کرتے ہیں اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں خواتین کی بہت پروا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے برعکس حیران کن انکشاف کر دیا ہے اور خواتین کو متاثر کرنے کا آسان ترین طریقہ بتا دیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق ناروے کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ خواتین کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو ایسا رویہ اپنائیں جس سے لگے کہ آپ کو خواتین میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یہ وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے خواتین آپ سے سب سے زیادہ متاثر ہو سکتی ہیں۔ مرد خواتین میں جتنی زیادہ دلچسپی ظاہر کرتے ہیں ان سے خواتین کے متاثر ہونے کے امکانات اتنے ہی کم ہوتے جاتے ہیں۔

اس تحقیق میں ماہرین نے 224 مرد و خواتین پر تجربات کیے۔ ان تجربات میں ایسے مردوں کے زندگی میں دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ معاشقے رہے جو خواتین میں دلچسپی ظاہر نہیں کرتے تھے۔ تحقیق میں شامل خواتین کی اکثریت نے بھی ایسے ہی مردوں کو پرکشش قرار دیا۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر لیف ایڈورڈ اوٹیسن کینئر کا کہنا تھا کہ ”جو مرد کسی خاتون کو متاثر کرنے کی سرتوڑ کوشش کرتے ہیں، اس کا الٹا اثر ہوتا ہے اور وہ خاتون کے لئے زیادہ غیر پرکشش ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم چالاک مردوں کو جو خاتون پسند آ جائے وہ اس سے قدرے بے اعتنائی والا سلوک کرتے ہیں اور یہ ظاہر نہیں ہونے دیتے کہ انہیں اس خاتون میں یا مجموعی طور پر خواتین میں کوئی دلچسپی ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •