پی ٹی آئی اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئے: شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف والے اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں اور اپنے جھگڑے ٹی وی پر بھی نہیں لائیں، یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف ،شہبازشریف اور آصف زرداری کے گینگ کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کا ذمےدار نہیں لوگوں کے مسائل ہیں اور ہمیں ہی ان کے مسائل حل کرنے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ بلاول اور سلیم مانڈوی والا نے ٹرین مانگی، انہیں دی تو انہوں نے گندی کردی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).