معروف فلم ڈائریکٹر نے فلم میں کردار کا لالچ دے کر اپنے ساتھ سونے کے لئے کہا:  تامل اداکارہ شالو شامو


تامل اداکارہ شالو شامو نے اپنے انسٹا گرام پر بتایا ہے کہ ایک مشہور تامل فلم ڈائریکٹرنے فلموں میں کام کا لالچ دے کر ان کا جنسی استحصال کرنے کی کوشش کی ۔

بالی ووڈ میں گزشتہ سال می ٹو مہم کے تحت کئی اداکاراوں نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے بارے میں بتایا تھا۔ اس میں نانا پاٹیکر سے لے کر آلوک ناتھ سمیت کئی بڑے اداکاروں کے نام سامنے آئے۔ اب جنوبی ہندوستان کی اداکارہ شالو شامو نے اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ وجے دیورا کونڈا کی آنے والی ایک فلم کے ڈائریکٹر نے شالو شامو کو اپنے ساتھ سونے کے لئے کہا تھا، جس کے بدلے میں وہ انہیں اپنی آنے والی فلم میں مین رول ادا کرنے کا موقع دینے کی بات کہہ رہے تھے۔ شالو شامو کا کہنا ہے کہ میں یہ پیشکش سن کر سکتے میں آ گئی۔

شالو نے دساوتھارم فلم سے اپنے کیریر کا آغاز کیا تھا۔ اداکار سیوا کارتکین کے ساتھ کاسٹ کی گئی فلم مسٹر لوکل میں شالو کو ابھی حال ہی میں ایک رول ملا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کامیاب نہیں رہی تھی ۔ سال 2008 سے 2012 تک شالو کا فلمی کیریئر کافی اچھا رہا اور شالو کو ایک فلم فیئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ جلد ہی شالو فلم سنگا تھمیزن میں نظر آنے والی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).